سردی میں اضافہ‘ بیماریاں بے قابو‘ والدین کووارننگ،سرکاری‘ پرائیویٹ ہسپتالوں میں رش

سردی میں اضافہ‘ بیماریاں بے قابو‘ والدین کووارننگ،سرکاری‘ پرائیویٹ ...

  



ملتان (وقائع نگار) ملتان میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے ڈاکٹروں نے نو عمر بچوں کو لاحق ہونے والی بیماریوں کے حوالے سے خبردار کر دیا ہے۔ سردی کی شدت اور دھند کے باعث بچوں میں نمونیا، چیسٹ انفکشن اور دمے کے کسیز میں اضافہ ہونے لگا ہے۔نجی و پرائیوٹ ہسپتالوں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

میں مریض بچوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔معلوم ہوا ہے جنوبی پنجاب بھر کی۔طرح ملتان میں بھی گزشتہ دو روز سے سردی کی۔شدت میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث پسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں نظر آ رہا ہے۔ڈایریکٹر نشتر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال،چلڈرن کمپلیکس میں زیادہ تر بچے نمونیا اور چیسٹ انفکیشن میں مبتلا لاہے جا رہے ہین اس لیے والدین بچوں کو اس موسم میں سردی سے بچائیں۔گھر سے بلاوجہ باہر نہ نکلیں۔ دمے کے مرض میں مبتلا شہری دھند میں سفر نہ کرین۔کیونکہ اس موسم میں بچوں میں وائرل انفکیشن کے کیسز میں بھی اضافہ دیکھنے میں ارہا ہے۔جبکہ سردی کی شدت میں اضافے کے بعد بزرگ افراد میں ہارٹ اٹیک کے کیسز بھی آ رہا ہیں۔ڈائریکٹر نشتر ایمرجنسی ڈاکٹر امجد چانڈیو کا مزید کہنا تھا کے شہری احتیاط کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ اس موسم میں بچے بیماریوں سے بچ سکیں۔

وارننگ

مزید : ملتان صفحہ آخر