گردوں کی پیوند کاری‘ ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  گردوں کی پیوند کاری‘ ملزم 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے غیر قانونی طور پر گردوں کی پیوند کاری کرنے کے مقدمہ میں گروہ کے سرغنہ ملزم ڈاکٹر شاہد رشید کو مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے (بقیہ نمبر45صفحہ12پر)

خلاف زیر دفعہ 10-11 PHOTA،336,، 334 اور 109 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور الزام تھا کہ ملزم نے پرائیویٹ بلڈنگ میں گردوں کی غیر قانونی طور پر پیوندکاری کرنے کا مکروہ دھندہ چلایا ہوا تھا اور ملزم نے عبوری ضمانت بھی حاصل کررکھی تھی جسے چند روز قبل ضمانت خارج ہونے پر حسبہ ضابط گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے مقدمہ سے متعلق تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

حوالے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...