ڈیرہ‘ ڈاکٹرز کو مستقل نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سے جواب طلب

  ڈیرہ‘ ڈاکٹرز کو مستقل نہ کرنے پر اعلیٰ حکام سے جواب طلب

  



ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں تعینات 18، 19 اور 20 سکیل کے ڈاکٹرز کو مستقل نہ کرنے کے خلاف درخواست پر حکومت پنجاب، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اور چئیرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن (بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

سے 3 ہفتے میں پیراوئز کمنٹس طلب کرتے ہوئے سماعت 16 جنوری مقرر کی ہے۔ فاضل عدالت میں پٹشنرز ڈاکٹر عاصمہ، ڈاکٹر عبدالرحمن، ڈاکٹر محمد سعد اللہ، ڈاکٹر سید حبیب اللّٰہ شاہ سمیت 15 سینئر ڈاکٹرز نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ڈیرہ غازی خان میڈیکل کالج میں سال 2015 سے فرائض انجام دے رہے ہیں اور مستقل ہونے کے حقدار ہیں۔ تنازعہ کی حمایت میں پٹشنرز کے کونسل نے استدعا کی کہ پنجاب ریگولرائزیشن سروس ایکٹ 2018 کو فعال کیا جائے۔

جواب

مزید : ملتان صفحہ آخر