غازی یونیورسٹی میں ای روزگا ر سنٹر کا افتتاح، سکیم کیلئے آن لائن رجسٹریشن شروع

    غازی یونیورسٹی میں ای روزگا ر سنٹر کا افتتاح، سکیم کیلئے آن لائن رجسٹریشن ...

  



ڈیرہ غازیخان. (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ): وائس چانسلر غازی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ  وزیر اعلی پنجاب نے یونیورسٹی  میں ای روزگار سنٹر کا افتتاح کر دیا ہے اور  اس سکیم کے تحت ڈیرہ غازی خان کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے اورغازی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے علاوہ شہر کے نوجوان بھی سکیم سے استفادہ کریں گے اور نوجوان  نسل کو ایک مثبت روزگار میسر آئے گاانہوں نے یہ بات اس سلسلے میں (بقیہ نمبر57صفحہ12پر)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں  اسٹیٹ آفیسر ڈاکٹر قیصر عباس، سیکرٹری یوتھ افئیرز، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس، ای روز گار پروگرام کے سینئر پروگرام منیجر احمد اسلام، منیجر حیدر علی، اسسٹنٹ پروگرام منیجر اعجاز فاروق لیب منیجر عبدالصمد، اور حسن ستار بھی موجود تھے. وائس چانسلر نے بتایا کہ اس سکیم کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے  انرولمنٹ کے بعد کلاسز کا آغاز کیا جاتا ہے، ایک وقت میں 70 طلباء و طالبات اس لیبارٹری میں کلاسز لے سکتے ہیں اس طرح روزانہ کی بنیاد پر تین سیشنز میں 210 سٹوڈنٹس کی تربیت کی جاتی ہے۔ بزدار حکومت کی اس کاوش سے بے روز گار نوجوانوں کو گھر بیٹھے با عزت روزگار کی سہولت میسر آئی ہے جس سے ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کی مالی پسماندگی دور ہوگی۔ ای روز گار مرکز کی افادیت میں فری لانس تربیت، روزگار کے مواقع، فنی تربیت کی مہارت، بے روزگاری میں کمی، نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ، شرح معیشت میں اضافہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ  وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل نے کہا ہے کہ غازی یونیورسٹی میں طلباء اور سٹاف و اساتذہ کے لیے ہر ممکن سہولیات مہیا کی جائیں گی جو پاکستان کی دیگر یونیورسٹیز اور ایک اچھے تعلیمی ادارے میں ہونی چاہئیں۔ ان سکیموں کو حتمی منظوری کے لیے آئندہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔  انہوں نے یہ بات فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی. اجلا س میں سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹرمحمد ضیا ء اللہ،یونیورسٹی خازن نے ادا کیے۔ رجسٹرار غازی یونیورسٹی ڈاکٹراللہ بخش گلشن کنٹرولر امتحانات غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد مدثر مقبول، ماہر فنانس اعجاز حسین، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ڈپٹی سیکرٹری احمد علی، اور فنانس ڈیپارٹمنٹ سے اکرام الحق نے شرکت کی.  اجلاس میں یونیورسٹی کے تمام مالی معاملات کو زیر بحث لایا گیااور مختلف امور پر  فیصلے کیے گئے.اجلا س میں ترقیاتی کاموں مین گیٹ، سنٹرل اور اندرونی پارکنگ ایریا کے علاوہ واکنگ ٹریک کی تعمیر، جامعہ کا مین گیٹ اور لنک روڈ کی تعمیر، یونیورسٹی میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورمکمل سہولیات سے لیس 20 سمارٹ کلاس رومز کی تعمیر، اور انتظامی بلاکس کی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم کی خریداری کی سفارشات پیش کی گئیں علاوہ ازیں سٹی کیمپس کی تزئین و آرائش کے لیے باغبانی اور نمائشی پودوں سمیت تمام ترقیاتی اخراجات کا تقریباً 269 ملین روپے تخمینہ لگایا گیا  ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے غازی یونیورسٹی ایک ماڈل یونیورسٹی کی شکل اختیار کر جائے گی۔

اجلاس 

مزید : ملتان صفحہ آخر