نشتر: 39پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند‘ پی ایم اے کا احتجاج 

نشتر: 39پوسٹ گریجوایٹ ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند‘ پی ایم اے کا احتجاج 

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے 77 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم تھے،جن میں سے 38 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو پی ایم اے کی جانب سے آواز بلند کرنے پر مشاہرے کی ادائیگی شروع کر دی گئی تھی تاہم بجٹ کی کمی کے باعث نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے 39 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز اب  بھی کئی ماہ سے ماہانہ مشاہرے سے محروم ہیں اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج اور دیگر کابینہ ممبران نے وائس(بقیہ نمبر59صفحہ12پر)

 چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو معاملہ سیکرٹریٹ تک پہنچانے کا کہا جس پر گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو مراسلہ بھجوا دیا ہے جس میں 39 پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو ماہانہ مشاہرے کی ادائیگی اور سیٹوں کے اجراء  کی درخواست کرتے ہوئے ساڑھے 4 کروڑ سے زائد کا بجٹ ڈیمانڈ کر لیا ہے،اس حوالے سے پی ایم اے ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا کہ ڈاکٹرز بیگار کیمپ میں نوکریاں کرنے پر مجبور ہیں کئی کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ڈاکٹرز کی تنخواہیں فوری ادا نہ کی گئیں تو احتجاج کیا جائیگا

احتجاج 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...