نشتر روڈ‘ لیڈی ڈاکٹر سے پرس چھیننے کی کوشش‘ ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع 

نشتر روڈ‘ لیڈی ڈاکٹر سے پرس چھیننے کی کوشش‘ ڈاکو گرفتار‘ تفتیش شروع 

  



ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال  باہر لیڈی ہاؤس آفسیر سے پرس چھننے والا ڈاکو سکیورٹی گارڈ کے ہتھے چڑھ گیا۔ملزم کو خوب درگت بنانے کے بعد کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے نشتر ہسپتال کے رفیدہ ہال اور گیٹ نمبر چار کے درمیان سے ایک لیڈی ہاؤس افیسر جارہی تھی۔اس دوران ایک نامعلوم شخص اگیا۔جس نے آتے ہی ہاؤس افیسر کا پرس چھننے کی کوشش کی۔تو شور(بقیہ نمبر60صفحہ12پر)

 شرابہ پر گیٹ پر موجود سیکورٹی گارڈز اگئے۔جہنوں نے آتے ہی شاہد نامی ڈاکو کو پکڑ لیا۔اور وارادت کو ناکام بنا دیا۔سیکورٹی گارڈ نے ملزم کی خوب درگت بنائی۔اور مقامی پولیس کے حوالے قانونی کاروائی کیلئے کردیا ہے۔جبکہ نشتر ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال کی سخت سکیورٹی کی وجہ سے یہ وارادت ناکام ہوئی ہے۔جبکہ نشتر ہسپتال کے چیف سکیورٹی آفیسر (ر)کیپٹن صباحت شیر خان نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کہ روک تھام کیلئے ہسپتال کے اندر اور ملحقہ بلڈنگ کے پاس آپس پٹرولنگ سخت کی جارہی ہے۔جرم کرنا والا کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر