مہنگائی شرح میں 17.94فیصد اضافہ‘ غریبوں کی چیخیں‘ گھریلو بجٹ درہم برہم 

مہنگائی شرح میں 17.94فیصد اضافہ‘ غریبوں کی چیخیں‘ گھریلو بجٹ درہم برہم 

  



 ملتان (نیوز رپورٹر) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق19دسمبر2019ئکواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں 17.94فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 51اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے27اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ3اشیائکی قیمتوں میں کمی جبکہ21اشیاء  کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں کیلا، انڈہ (فارمی)، ایل پی جی (سلنڈر)،ا?لو،ویجیٹیبل گھی(بقیہ نمبر61صفحہ12پر)

،دال مونگ،چکن (زندہ)،انرجی سیور،دال چنا، دال پلیٹ، دال مسور،دال ماش،گھی(کھلا)، جارجٹ،کوکنگ ا?ئل،دودھ(تازہ)،موٹا لٹھا،خوردنی تیل،بیف پلیٹ، لہسن،دہی، ا?گ جلانے والی لکڑی،خشک دودھ، ا?ٹا،چینی اورگڑ کی قیمتوں میں اضافہ ٹماٹر،چاول باسمتی(ٹوٹا)،پیازکی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈبل روٹی،واشنگ سوپ،صابن، بیف،چائیکاکپ، مٹن، الیکٹرک چارجز، چاول اری (6)، ھائی سپیڈ ڈیزل،پیٹرول،سگریٹ، ماچس، چائے، نمک،لان(کپڑا)،گندم، سرخ مرچ (پسی ہوئی)،مٹی کا تیل،سینڈل،چپل،گیس چارجز،لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا  ہے۔

مہنگائی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...