نیسلے 2لاکھ 20ہزار کلو پلاسٹک کو ری  سائیکل کرنے کیلئے تیار، ”کلین ہنزہ  پراجیکٹ“ کے تحت معاہدے پر دستخط

      نیسلے 2لاکھ 20ہزار کلو پلاسٹک کو ری  سائیکل کرنے کیلئے تیار، ”کلین ہنزہ  ...

  



 لاہور(پ ر) نیسلے پاکستان،  کمپنی ضلعی کونسل ہنزہ  Gilgit Baltistant Waste Management Company(GBWMC) اورKarakoram Area Development Organization (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

(KADO) نے ”Clean Hunza Project“کیلئے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ یہ پراجیکٹ نیسلے فروٹا وائٹلز اور نیسلے پیور لائف کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔”کلین ہنزہ پراجیکٹ“ کے تحت ضلعی کونسل ہنزہ، GBWMC  اور معاشرے میں آگاہی پید اکرنے کیلئے  KADOکے تعاون سے سیاحتی مقام ہنزہ کیلئے  پلاسٹک کے کچرے کی چھانٹی، انتظام، اور ری سائکلنگ(recycling) کیلئے انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اجتماعی کوششوں کے ذریعے علاقے میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 50ہزار کلو  پلاسٹک کو ٹھکانے لگایا جائیگا بعد ازاں دوسرے مرحلے میں 50ہزار کلو  پیکجنگ میں استعمال ہونے والے کاغذ (استعمال شدہ مشروبات کے کارٹن)  کو ری سائیکلنگ کیلئے  جمع کیا جائے گا جس میں سالانہ10 فیصداضافہ ہو گا۔پراجیکٹ کے ذریعے ویسٹ سائیٹ پر پلاسٹک اور پیپر کی چھانٹی کرکے علیحدہ کیا جائے گا اور کمپرس اور بیلنگ(compress and bailing) کے عمل کے بعد اسے ملک میں ری سائیکلنگ کیلئے لایا جائے گا۔نیسلے پاکستان ہنزہ کی ضلعی حکومت کو کمپرسنگ اور بیلنگ یونٹ فراہم کرے گا۔نیسلے پاکستان منصوبے کے تحت 2020 کے دوران کمیونٹی میں 10ہزار reusable بیگز تقسیم کرے گا  جبکہKADOمختلف کمیونٹی آگاہی سرگرمیوں کیلئے تعاون فراہم کرے گا۔نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ وقار احمد نے پلاسٹک کے کچرے سے نمٹنے کیلئے کمپنی کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نیسلے پاکستان کے پلاسٹک پیکجنگ کے ماحول پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کیلئے سفر کا آغاز ہے اور اس مقصد کیلئے  اقوام متحدہ کے SDGsکے مطابق پلاسٹک پیکجنگ کی مختلف اقسام کے انتظام کو بہتر بناکر انہیں ری سائیکل کیا جائے گا۔ کمپنی  2025 تک دنیا بھر میں اپنے پلاسٹک پیکجنگ کو 100 فیصد  ری سائیکل کرکے دوبارہ قابل استعمال بنا نے کا ارادہ رکھتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کلین ہنزہ پراجیکٹ ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے جس میں پلاسٹک کے کچرے کے انتظام کو آسان بنا کر ری سائیکلنگ کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔2024 تک 2لاکھ 20ہزار کلو تک کچرے اکٹھا کرنے کی توقع ہے۔منصوبہ سے آبی ذخائر میں پلاسٹک کی مقدار بھی کم ہو جائے گی۔ہنزہ کے ڈپٹی کمشنر بابر صاحب الدین نے منصوبہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 10ہزارreusable بیگز کی فراہمی پر  نیسلے کی حمایت کیلئے شکر گزار ہیں۔ اس اقدام سے مقامی افراد میں پلاسٹک بیگز کا استعمال روکنا اور ماحولیاتی حل کی طرف ان کے رحجان کیلئے حوصلہ افزائی ہوگی۔ ہم کمپرسر، بیلنگ اور ری سائکلنگ انفراسٹرکچر کی فراہمی اور کچرے کی چھانٹی کی جگہ پر ہمارے سٹاف کی  استعداد کار میں اضافہ کیلئے نیسلے کے اقدامات کو سراہتے ہیں۔

 معاہدہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...