جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں   کے خلاف آپریشن‘82کو رگڑا 

جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں   کے خلاف آپریشن‘82کو رگڑا 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 82بجلی چورپکڑلئے۔91ہزاریونٹس بجلی چوری کرنے پر20 لاکھ 63 ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔3پرمقدمات درج کرا دئیے۔ 21دسمبرکو ملتان (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

میں 8گھریلواورکمرشل صارفین کو10844یونٹس چوری کرنے پر235609روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 15 گھریلوصارفین کو17462یونٹس چوری کرنے پر280141روپے جرمانہ، وہاڑی میں 5گھریلواورکمرشل صارفین کو4435یونٹس چوری کرنے پر592343روپے جرمانہ، بہاولپور میں 4گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو6706یونٹس چوری کرنے پر133200 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 11 گھریلواورزرعی ٹیوب ویل صارفین کو14403 یونٹس چوری کرنے پر162624روپے جرمانہ اور2 مقدمات درج،رحیم یار خان میں 6گھریلوصارفین کو5059یونٹس چوری کرنے پر94700 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 11گھریلواوردیگر کیٹگریز کے صارفین کو12611 یونٹس چوری کرنے پر264760روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 5 گھریلو صارفین کو2863یونٹس چوری کرنے پر43061روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 17 گھریلو، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو16680یونٹس چوری کرنے پر 257103 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور ایک بجلی چور کے خلاف مقدمہ درج کروایاگیا۔

رگڑا

مزید : ملتان صفحہ آخر