پنجاب آب پاک اتھارٹی کا غیر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ 

پنجاب آب پاک اتھارٹی کا غیر فلٹریشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کرنے کا فیصلہ 

  



ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب آب پاک اتھارٹی کا ملتان سمیت پنجاب بھر کے غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کو فوری طور پر فعال کر نے کا فیصلہ،فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کر نے کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی۔جون2020تک پنجاب کے2کروڑ افراد کو پینے کا صاف پانی یقینی بنانے کیلئے بھی منصوبہ بندی شروع کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس لاہور میں پنجاب آب پاک اتھارٹی کے چیئر مین جنرل (بقیہ نمبر62صفحہ12پر)

(ر) احمد سلیم میلا نے ملاقات کی جس میں پنجاب آپ پاک اتھارٹی کے اب تک کیے جانیوالے اقدامات اورآئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پورے پنجاب میں موجود سر کاری اور غیر سرکاری فلٹر یشن پلانٹس کے پانی کے معیار کو چیک کیا جائیگا جسکے لیے ''واٹرکوالٹی مینجمنٹ ''ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جو اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ عوام کو فلٹر یشن پلانٹس کے ذریعے مکمل طور پر میعاری پانی فراہم کیا جائیگا اور غیر میعاری پانی فراہم کر نیوالے فلٹر یشن پلانٹس کے ذمہ داروں کو جر مانے سمیت دیگر سزائیں دی جائیں گی پانچ سالوں کے دوران پنجاب کے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کر نے کا وعدہ ہر صورت پورا کیا جائیگا جسکے لیے فوری طور پر پنجاب کے تمام اضلاع کی انتظامیہ سے غیر فعال فلٹر یشن پلانٹس کی فہرستیں مانگ لیں جن کی روشنی میں فلٹر یشن پلانٹس کو فعال کر نے کیلئے فوری اقدامات کا آغاز کردیا جائیگا جسکے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دیدیں گئیں نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے لئے دیہی علاقوں کو ترجیح دی جائے گی چوہدری محمدسرور نے مزید کہا کہ پنجاب آب پاک اتھارٹی پنجاب کے ہر شہری کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بنیادی حق دے گی اس میں کوئی شک نہیں کہ50فیصد بیماریاں بھی پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے ہورہی ہے اور صاف پانی کی فراہمی کے ذریعے بھی عوام کو خطر ناک بیماریوں سے بچایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نے عوام کو صاف پانی فراہم کر نے کے نام نہاد منصوبوں پر قومی خزانہ سے اربوں روپے لگائے مگر بدقسمتی سے اربوں روپے استعمال کر نے کے باوجود ماضی کی کوئی حکومت لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم نہیں کر سکی۔

پنجاب آب پاک اتھارٹی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...