زکریا یونیورسٹی‘ کلاسز ریگولر کرنے کیلئے نئی ویجی لینس کمیٹی بنانے کا فیصلہ

  زکریا یونیورسٹی‘ کلاسز ریگولر کرنے کیلئے نئی ویجی لینس کمیٹی بنانے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)بہا الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرنے کلاسز کو ریگورلر کرنے کیلئے نئی ویجی لینس کمیٹی بنانے کافیصلہ کرلیاہے ذرائع کے مطابق زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی نے کلاسز کا ریگولر کرنے اور اساتذہ کو بروقت شعبے میں حاضری یقینی بنانے کیلئے خود دورے کرنے اورچیک کرنے کا سلسلہ شروع کیا تھا اورچیرمینوں کو ہدایت کی تھی وہ خود بھی وقت کے پابند ہوں کلاسز بھی ریگولر کرٰیں تاہم اب انہوں نے سینئر پروفیسرز پر مشتمل ویجی لینس کمیٹی بنانے کافیصلہ کیا ہے جو کلاسز(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کا روزانہ کی بنیادوں پردورہ کرے گی اور وی سی کو رپورٹ کرے گی، ابھی تک اس کمیٹی کے ناموں میں ڈاکٹر یعقوب، ڈاکٹر حنیف اختر، ڈاکٹر شکیل، ڈاکٹر جاوید سلیانہ زیر تجویز آئے ہیں،اس بارے میں رجسٹرار ا?فس حکام کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اپنے خصوصی اختیارات کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی بھی ذمے داری دے سکتے ہیں۔
کمیٹی