کلور کوٹ‘ سپیشل مال گاڑی کو حادثہ‘ تحقیقات کا حکم‘ 28گھنٹے بعد ٹریک بحال
ملتان(نمائندہ خصوصی)کوئلہ سے بھری کول سپیشل مال گاڑی کی سات ویگینیں پیپلاں اورکلورکوٹ ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ریلوے ٹریک سے اترگئیں حادثہ اتناشدیدتھاکہ اترنے والی ویگنیں دورجاگریں اوران کے ویل بھی نکل گئے واقعہ اتوارکے روزرات پونے8بجے کے قریب پیش آیاجبکہ رات گئے گزشتہ روزرات12بجے کے بعدٹریک کو28گھنٹے کی کوششوں کے بعدبحال کیاگیا۔ڈویژنل(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)
سپرٹننڈنٹ ریلوے ملتان میں نہ ہونے کی وجہ سے موقع پرنہ پہنچ سکے تاہم چیف انجینئراوپن لائن شاہ رخ خان افشارگزشتہ شب ہی ملتان پہنچ گئے اورانہوں نے ریلیف کے کام کی نگرانی کی،ریلیف آپریشن کے لئے خانیوال اورکنڈیاں سے ریسکیوٹرک جائے حادثہ پرپہنچائے گئے۔گزشتہ روزریلوے ہیڈکوارٹرسے بھی پرنسپل آفسران کی ٹیم جائے حادثہ پرپہنچ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ سردی کی شدت سے ریلوے لائن ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔ریلوے انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیاہے ایف جی آئی آرریلوے حادثہ کی تحقیقات کریں گے۔بتایاجاتاہے کہ کوئلہ سے بھری ہوئی 28ویگنیں کراچی سے داؤدخیل جارہی تھیں ٹرین جب کلوکوٹ ریلوے اسٹیشن سے رواں ہوئی توپیپلاں اسٹیشن سے بہت پہلے بلاک سیکشن میں انجن سے 12نمبربوگی سے لے کر18نمبرتک سات ویگینیں بری طرح ریلوے لائن سے اترگئیں جس کی وجہ سے ریلوے لائن مکمل طورپربلاک ہوگئی۔بتایاجاتاہے اتوارہونے کی وجہ سے حادثہ کے وقت ڈی ایس ملتان لاہوراپنی فیملی کے پاس تھے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی چیف انجینئراوپن لائن شاہ رخ خان افشارڈویژنل کنٹرول روم پہنچ گئے جبکہ ڈویژنل مکینکل انجینئرراناعمران دیگرڈویژنل افسران کے ہمراہ جائے حادثہ پرروانہ ہوگئے خانیوال اورکنڈیاں سے ریسکیوٹرکوں کوبھجوایاگیاجنھوں نے گزشتہ رات 12بجے کے بعدمتاثرہ ویگینوں کواٹھاکرریلوے ٹریک کوٹرین آپریشن کے لئے بحال کردیا۔ذرائع کے مطابق کمزوراورخستہ حال ریلوے ٹریک سردی کی شدت سے سکڑنے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔تاہم حادثہ کی وجہ کے اصل حقائق ایف جی آئی آرکی مکمل تحقیقات کے بعدہی سامنے آئیں گے۔حادثہ کے بعدریلوے کوہونے والے نقصان کاتخمینہ لگانے کاکام بھی شروع کردیاگیاہے۔