ملتان میں کریک ڈاؤن‘بجلی چوروں کی شامت‘ متعدد کیخلاف کارروائی شروع

      ملتان میں کریک ڈاؤن‘بجلی چوروں کی شامت‘ متعدد کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن‘ میپکو کی سب ڈویژنل ٹیموں نے متعدد بجلی چور پکڑلئے‘ پرچے درج کرانے کے علاوہ لاکھوں روپے کے جرمانے بھی کر دئیے۔ بتایا گیا ہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود اور ایس ای ملتان سرکل انجینئر میاں محمد انور کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف سردیوں میں بھی بھرپور آپریشن کئے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز میپکو پیراں غائب سب ڈویژن کے ایس ڈی او انجینئر محمد عارف سیال کی سربراہی میں میٹر انسپکٹر سعید احمد خان بلوچ‘ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

لائن مین خضر حیات‘ کامران علی‘میٹر ریڈر زعمر دین‘ جاوید‘ شوکت اوبھایا اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم نے چھاپے مارے اور بھڑکی والا کے اکمل ولدمہر غلام کوایل ٹی لائن کے ذریعے ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔دوسرے چھاپے میں موضع باؤوالا کے اکمل ولد شفیع کو بھی ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔تیسرے چھاپے میں سمیجہ آباد کے اقبال کو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ تینوں بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرا دئیے گئے ہیں جبکہ انہیں رولز کے مطابق جرمانے بھی کئے جارہے ہیں۔دوسری جانب ایس ڈی او میپکو شمس آباد سب ڈویژن انجینئر ندیم کوثر شیخ کی قیادت میں میٹر انسپکٹر مقصود احمد اور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم نے چھاپے مارے اور اندرون لوہاری گیٹ کے عرفان عرف بھولا اور نصیرکو ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑلیا۔ اس سلسلے میں کنکشن ٹو کنکشن چیکنگ کی گئی۔دونوں بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔دریں اثنا ایس ڈی او انجینئر اعظم علی قریشی کی سربراہی میں لائن سپرنٹنڈنٹ خلیل الرحمٰن اور دیگر ملازمین پر مشتمل میپکو سب ڈویژن منظورآباد کی ٹیم نے کنکشن ٹو کنکشن چیکنگ کی اورریلوے ریزرویشن سنٹر نزد دولت گیٹ کے رہائشی لال محمد ولد امام بخش کو پی وی سی پنکچر کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیا اور اس کے خلاف پولیس تھانہ دولت گیٹ میں مقدمہ درج کرا دیا جبکہ اسے ایک لاکھ 25ہزار روپے جرمانہ کیا اور 60ہزار روپے قسط کی مد میں وصول بھی کرلئے۔ مزید براں ڈیڈ ڈیفالٹرز کے خلاف آپریشن کیا اور متعدد دیرینہ نادہندگان کے دوسرے ناموں سے چلنے والے کنکشن منقطع کر دئیے او رلاکھوں روپے ریکور کرلئے۔ایس ڈی او انجینئر اعظم قریشی نے خصوصی مہم جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
شامت