وہوا: اندھا قتل ٹریس‘ ملزم گرفتار‘ واردات کا اعتراف‘ تحقیقات شروع

        وہوا: اندھا قتل ٹریس‘ ملزم گرفتار‘ واردات کا اعتراف‘ تحقیقات شروع

  



وہوا(نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ وہو ا مشہور مقدمہ فاروق قتل کیس کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگیا قاتل نصیب اللہ پٹھان گرفتار کرکیا گیا ملزم میڈیا کے سامنے پیش ہوگئے، تفصیل کے مطابق 3 ماہ قبل پولیس تھانہ وہواکو اطلاع ملی کہ شہر کے قریب ویرانے میں ایک نوجوان کی نعش پڑی ہے پولیس تھانہ وہوا نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر مقتول کے ورثا کی مدعیت میں نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس اندھے قتل کی تفتیش ایس ایچ او انسپکٹر رانا غلام شبیر خان شبیر نے اپنی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

نگرانی میں شروع کردی اور 3 ماہ سے زائدعرصہ کے بعدایس ایچ او رانا غلام شبیراپنی پیشہ وارانہ تفتیش کی بدولت اس اندھے قتل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہو ئے اور قتل میں ملوث ملزم نصیب اللہ پٹھان کو گرفتار کرکے ڈی ایس پی سرکل تو نسہ آصف رشید کی موجودگی میں صحافیوں کے سامنے پیش کردیا اس دوران ڈی ایس پی آصف رشید اور ایس ایچ او رانا شبیرنے صحافیوں کو بتایاکہ مقتول قاتل کو بلیک میل کرتا تھا تنگ آکر ملزم نصیب پٹھان مقتول فاروق کے ہمراہ شہر سے دور ویرانے میں پہنچے تو نصیب اللہ نے پسٹل سے فائر کرکے فاروق کو قتل کردیا اور نعش قریب واقع جھاڑیوں میں پھینک دی ملزم سے آلہ قتل بھی کر لیا گیا ہے ملزم نے میڈیا کے سامنے بھی اقرار جرم کیا اس موقع پر مقتول کے ورثا غلام نبی اور رحمت اللہ نے اصل قاتل کی گرفتاری پر پولیس کا شکریہ اداکیااور ڈی ایس پی ایس ایچ او اور دیگر ملازمین کو ہار پہنائے اس موقع پر محرر عبدالستار،نائب محرر سعید احمد سیکیورٹی انچارج سجاد احمد قیصرانی اور تجمل خان بھی موجود تھے

قتل

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...