گلگشت‘ اندھا قتل ٹریس‘ 7افراد گرفتار‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  گلگشت‘ اندھا قتل ٹریس‘ 7افراد گرفتار‘ تحقیقات کا دائرہ وسیع

  



ملتان (وقائع نگار))پولیس تھانہ گل گشت نے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا۔جبکہ تھانہ دہلی گیٹ نے تین مختلف گینگز کے ساتھ ارکان کو گرفتار کیا۔جن ہونے والی 25 لاکھ روپے مالیت کی برآمدگی کو متاثرین میں تقسیم کیا۔تقسیم ہونے والوں میں گیارہ موٹر سائیکل اور پانچ موبائل فونز شامل ہیں۔اس حوالے سے تھانہ دہلی گیٹ میں ایک تقریب منعقد ہوئی ہے۔جس میں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

سی پی او محمد زبیر دریشک نے شرکت کی۔اس موقع پرایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ یوسف ہارون اور ڈی ایس پی سرکل گلگشت طاہر مجید موجود تھے۔ تقریب میں سی پی او ملتان نے 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی برامدگی جس میں 11 موٹر سائیکل، پانچ موبائل، نقدی اور دیگر سامان شامل ہے کو اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے تین گینگز کے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔جہنوں نے 31 مقدمات کو ٹریس کیا۔اس کے علاوہ چند روز قبل تھانہ گلگشت کے علاقے لودھی کالونی میں بکریاں چوری کے دوران سلیم ولد اللہ ڈیوایا کے ہاتھ پاؤں باندھ کر ملزمان نے سانس بند کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا اور 12 بکریاں چوری کر لی تھیں۔جس پر گلگشت پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر کے اندھے قتل کو ٹریس کیا۔ایس ایچ او گل گشت علی حسن گیلانی مذکورہ قتل میں ملوث ملزمان وسیم، سبطین، ذیشان، سرفراز، غالب، فہیم اور ہارون عرف راجہ کو گرفتار کیا۔سی پی او ملتان نے گل گشت اور دہلی گیٹ کی ان کارروائیوں پر ایس پی سٹی ڈویڑن جاوید خان، ایس پی گلگشت ڈویڑن احمد نواز شاہ، ڈی ایس پی سرکل دہلی گیٹ یوسف ہارون، ڈی ایس پی سرکل گلگشت طاہر مجید، سٹی ڈویڑن کے تمام ایس ایچ اوز، ایس ایچ او تھانہ گلگشت علی حسن گیلانی اور دیگر پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی۔

گرفتار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...