وزیراعلیٰ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں‘ دوست محمد مزاری
راجن پور(تحصیل رپورٹر‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن کمیٹی کا اجلاس ڈسٹرکٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔جس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی،سردار علی رضا خان دریشک،ایم پی ایز و ایم این ایز کے نمائندگان کلیم خان دریشک،محمدقاسم خان،ملک مختیاراحمد،شفیق احمد شاہ اور ضلعی افسران نے شرکت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ضلع راجن پور میں 459 منصوبوں کیلئے 18854.373ملین روپے خرچ ہوں گے۔ان میں سالانہ ترقیاتی پروگرام،دیہاتوں تک رسائی کا منصوبہ،کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام اور اسکول ایجوکیشن کی اسکیمیں شامل ہیں۔ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد خان مزاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں مکمل فوکس ہے۔بہت جلد ضلع راجن پور پنجاب کے دوسرے ترقیاتی اضلاع کے برابر نظر آئے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی اسکیموں بارے بریفنگ دی اور متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے محکموں میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں۔معیار اورکوالٹی کا خاص خیال رکھا جائے۔کام کی رفتار کو تیز کریں۔وقت پر کام مکمل ہونا چاہئے۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
دوست محمد مزاری