وہاڑ ی روڈ‘ پٹرول پمپ پر ڈاکہ‘ دو افراد 14لاکھ روپے چھین کر فرار

وہاڑ ی روڈ‘ پٹرول پمپ پر ڈاکہ‘ دو افراد 14لاکھ روپے چھین کر فرار

  



ملتان (وقائع نگار) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد پولیس کے علاقے وہاڑی روڈ پر دو مسلح ڈاکو پیٹرول پمپ پر منیجر کے آفس میں داخل ہوئے اور دلشاد سے 14 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے تھانہ شاہ شمس کے علاقے چونگی نمبر 14 کے قریب عامر سہیل سے دو ڈاکوؤں نے 5ہزار(بقیہ نمبر40صفحہ12پر)

روپے اور ایل سی ڈی چھین لی تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقے تاج کالونی میں خواجہ محمد یسین کے گھر پانچ مسلح افراد دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو ئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکرلوٹ مار شروع کردی مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کرکے خواجہ یسین کو زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے عثمان آباد میں آصف رشید اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کے باہر موجود تھا کہ تین نامعلوم ڈاکو نے گن پوائنٹ پر ا?صف رشید اوردیگر دوستوں سے دس موبائل مالیت 1لاکھ68ہزار روپے چھین لئے تھانہ ممتاز آباد کے علاقے علی ٹاون اقبال حسین کیگھر تین نقاب پوش ڈاکو اسلحہ کے زور پر داخل ہوکر نقدی، سونا، موبائل مالیت 3لاکھ28ہزار لیگئے، تھانہ قطب پور کیچونگی نمبر22سیطاہر علی کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی شاہ شمس پولیس کے علاقے حسن سوالی چوک محمد رضوان کی موبائل شاپ پر نامعلوم چور دکان کے تالے توڑکر موبائل، ایل ای ڈی مالیت 22ہزار لیگئے، غلہ منڈی سے محمد فیضان، رمضان موٹرسائیکل چوری ہوگئی، تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقیحسین آگائی بازار میں زبیر ودیگر افراد کے پانچ موبائل چوری ہوگئے جبکہ قلعہ کہنہ سے علیم عباس کی موٹرسائیکل چوری کر لی گئی بستی ملوک پولیس کے علاقے میں ڈاکوؤں نے عرفان سے نقدی چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزموں نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا

فرار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...