چوک سرو رشہید‘ حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی پھندا لگا کر خود کشی 

    چوک سرو رشہید‘ حالات سے دلبرداشتہ نوجوان کی پھندا لگا کر خود کشی 

  



چوک سرورشہید(سپیشل رپورٹر‘ نامہ نگار) حالات سے دلبرداشتہ نوجوان سے درخت سے پھندالگا کر لٹک کر خود کشی کرلی ہے تفصیل کے مطابق محلہ رنگپوری کے رہائشی شادی شدہ نوجوان محمد ریاض ولد محمد اسحاق قوم جٹ تارڑ نے گزشتہ صبح 7بجے کے قریب گھروں کے سامنے کھیتوں میں شہتو ت کے درخت پر رسی کا پھندا بنا کر خودکشی کرلی۔ 8:00 بجے کے قریب گھر کے ایک چھوٹے بچے نے کھیت میں درخت پر لٹکی نعش کو دیکھا بتایا۔ مرنے والے کے چچا بھائیوں نے فوری جاکر رسی کھول کر اسے اتار ا لیکن وہ جاں بحق ہوچکا تھا۔ اسے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

 فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چوک سرورشہید لایا گیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سرورشہید چوہدری جاوید اختر چوہدری موقع پر پہنچے۔ حالات کا جائزہ لیا۔ متوفی کے چچامحمد نواز نے بتایا کہ متوفی محمد ریاض پتہ نہیں کس وجہ سے پریشان رہتا تھا۔ اس نے کسی پریشانی کی بناء پر خودکشی کی ہے۔اور یہ اللہ کی رضا ہے ہم پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروانا چاہتے۔ مرنے والے کی تین بچے ایک بیٹی اور دو بیٹے تھے نوٹ نعش کا فوٹو بھی لف ہذا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...