ڈی سیلٹنگ شروع‘ مانکا کینال میں کوڑا کرکٹ‘ گوبر پھینکنے پر پابندی 

  ڈی سیلٹنگ شروع‘ مانکا کینال میں کوڑا کرکٹ‘ گوبر پھینکنے پر پابندی 

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)کمشنرڈیرہ غازیخان نسیم صادق نے مانکا کینال کی ابتری کا نوٹس لیتے ہوئے کینال کی ڈی سیلٹنگ شروع کرادی۔کمشنر نے مانکا کینال کا دورہ کیا اور کام کا جائزہ لیامشیر صحت محمد حنیف پتافی  بھی ہمراہ تھے کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مکمل صفائی کرکے مانکا کینال میں پانی کا بہاؤ بہتر کیا جائیگا۔صفائی سے کھڑے پانی کی بدبو ختم ہوسکے گی۔مانکا کینال اور کناروں کی ڈریسنگ (بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

کی جائے گی۔مانکا کینال میں کوڑا کرکٹ اور گوبر ڈالنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے مانکا کینال میں کوڑا ڈالنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔مانکا کینال کی صفائی اور ڈریسنگ سے بدبو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔مانکا کینال کے کناروں کو سرسبز و شاداب بنایا جائیگا۔مانکا کینال کے کناروں پر گرین بیلٹس قائم کی جائیں گی۔کناروں پر بچوں کے لئے جھولے نصب اورکھیلنے کی جگہ بنائی جائے گی۔مانکا کینال کے درختوں کو آکاس بیل سے نقصان پہنچ رہا ہے۔درختوں سے بیل  صاف کرنے کا عمل شروع کردیا گیا،عملہ دن رات کام کرے۔درختوں کی کانٹ چھانٹ کی جائے گی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مانکا کینال کی صفائی کیلئے ایسا کام کررہے ہیں کہ آئندہ پانچ سال تک بڑے مسائل پیدا نہ ہوں انہوں نے کہا کہ سٹی پارک کو بھی بہتر کیا جائیگا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور خوبصورت ماحول فراہم کیا جائیگا۔بزدار حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ مانکا کینال میں منظور شدہ 100 کیوسک نہری پانی چھوڑا جائیگا۔کناروں پر شجرکاری کیلئے 30 ہزار پودوں کا ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے۔تین ماہ کے اندر مرحلہ وار مانکا کینال کو بہتر کیا جائیگا۔  ڈیرہ غازیخان میں ماڈل سستا بازار قائم کیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے مشیر وزیراعلی محمد حنیف پتافی کے ہمراہ مجوزہ جگہ کا معائنہ کیاوزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان میں ماڈل سستا بازار قائم کرنے کیلئے ابتدائی کام شروع کردیا گیا ہے چوک چورہٹہ کے سرکاری رقبہ پر ماڈل سستا بازار قائم ہوگا جہاں تمام ریڑھی بانوں کو مفت جگہ اور شیڈز بناکر دئیے جائیں گے۔ کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہم کسی کا روزگار نہیں چھین رہے بلکہ انہیں بہتر جگہ فراہم کرکے سہولیات فراہم کریں گے مامشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا کہ چوک چورہٹہ ماڈل سستا بازار میں ریڑھی بانوں،کاروباری افراد کے ساتھ خریداروں کو معاشی ریلیف ملے گا۔ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہا ہے کہ خیابان سرور،ماڈل ٹاؤن سمیت دیگر کالونیوں میں کمرشل ایریا کی نشاندہی کرکے قانونی شکل دی جائے حکومت کو ریونیو حاصل ہونے کے ساتھ مارکیٹ بھی بہتر ہوگی۔کمشنر نسیم صادق سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیابان سرور میں ان کے دفتر سے ہی عملی کام کا آغاز کردیا جائے۔مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ہر یونین کونسل میں ٹف ٹائلز کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے مختص کرادئیے ہیں۔ڈیرہ غازی خان کی یونین کونسلوں میں ٹف ٹائلز کی سکیمیں تیار کرائی جائیں۔    کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ہم نے اس ماڈل پر کام شروع کردیاہے۔ملتان روڈ پر خیابان سرور میں بھی گرین بیلٹس قائم ہوں گے اور نقشہ کے مطابق روڈ سے کالونیوں کو راستہ دیا جائیگا۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہر کے تمام ڈسپوزل ورکس کی صفائی کرائی جائے گی۔ علاوہ ازیں  مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے چوک چورہٹہ پر دسترخوان قائم کرنے کا علان کردیا ہے۔موسی خان فاؤنڈیشن کے زیر انتظام دسترخوان میں غریب عوام کو مفت دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائیگا۔مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر نسیم صادق کے ہمراہ دسترخوان کی جگہ کا معائنہ کیا۔  کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ مشیر وزیر اعلیٰ محمد حنیف پتافی کے اعلان کو جلد عملی جامعہ پہنائیں گے اور ایک ماہ کے اندر ماڈل دسترخوان بنایا جائیگا جہاں علاقہ کی ثقافت کے مطابق باعزت طریق

مزید : ملتان صفحہ آخر