ملتان سمیت مختلف شہروں میں دھند‘ کاروبار ٹھپ‘ لوگ گھروں میں قید
ملتان‘ وہاڑی‘ عبدالحکیم (سپیشل رپورٹر‘ نیوز رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر) ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں دھند اور شدید سردی کا راج بدستور قائم ہے جس نے شہریوں کو ٹھٹھرا کررکھ دیا اس ضمن میں گزشتہ روز بھی بیشتر علاقوں میں سورج نہ نکلا جس کے باعث معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں (بقیہ نمبر8صفحہ12پر)
شہریوں کی جانب سے شدید سردی سے بچنے کیلئے گرم ملبوسات ودیگر اشیاء ضروریہ کے استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے تاہم دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی موسم سرد اورخشگ رہنے کے ساتھ ساتھ دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ ملتان میں شدید دھند نے معمولات زندگی متاثر کر رکھے ہیں جس کے باعث انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن بھی 16 گھنٹے تک معطل رہا، جس کے باعث سعودی عرب ریاض سے سے ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 730 منسوخ کر دی گئی، جبکہ نجی ایئرلائن کی جدہ سے ا?نے والی پرواز کو اسلام ا?باد ڈائیورٹ کر دیا گیا، اسی طرح غیر ملکی ایئرلائن کی شارجہ سے ا?نے والی پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، قومی ایئرلائن کی جدہ سے ا?نے والی پرواز 7 گھنٹے لیٹ ا?ئی، جبکہ دیگر ملکی اور بین الاقوامی پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں، قطے جانے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز 8 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئی، شارجہ جانے والی پرواز 6 گھنٹے جبکہ جدہ جانے والی پرواز 6 گھنٹے کی تاخیر سے روانہ ہوئیں، پروازوں کی تاخیر سے ا?مد اور روانگی پر مسافروں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا، کراچی سے ملتان ا?نے والی قومی ایئرلائن کی پرواز دھند کے باعث غیر معمولی تاخیر کا شکار ہوئی، سول ایوی ایشن کے حکام کے مطابق شدید دھند کے باعث پروازیں تاخیر کا شکار ہیں دھند کا موسم ختم ہونے کے بعد ہی پروازوں کا شیڈول بہتر ہو گا، وہاڑی اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا سلسلہ جاری ہے ماچھیوال کرمپور لڈن گڑھاموڑ ودیگر علاقوں میں بھی دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی شدید دھند کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی شدید سست روی کا شکار ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے دھند کی وجہ سے مسافر گاڑیوں کے ڈرائیور حضرات کو سفر کرنے میں فوگ لائیٹس استعمال کرنیکے ساتھ سپیڈ انتہائی کم رکھنے کی ہدایات کی ہیں اور گاڑیوں کو ایک لین میں رکھیں۔ پنجاب بھر کے دیگر علاقوں کی طرح حالیہ دنوں عبدالحکیم و مضافاتی علاقہ جات شید دھند کی لپیٹ میں آگئے ہیں فوگ کے سبب موٹروے انتظامیہ نے ایم 3اورایم4کو بند کردیا ہے جو دن کے اوقات میں روشنی بہتر ہونے پر کچھ وقت کیلئے کھولا جاتا ہے موٹروے بند ہونے کے دوران لاہور و ملتان،اسلام آباد و کراچی کی ٹریفک عبدالحکیم شہر کا رُخ کرلیتی ہے جس کے سبب شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،ہیوی ٹریفک کے شہر میں داخلے کے سبب شہر و نواح کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں،دریں اثناء ٹریفک پولیس،پٹرولنگ پولیس ومحکمہ صحت نے بھی عوام الناس کو خبر دار کیا ہے کہ وہ موٹرسائیکل استعمال کے دوران ہیلمٹ پہنیں،غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں اورگھر سے باہر نکلتے وقت چہرہ ماسک سے ڈھانپ کر سفر کریں جبکہ گاڑیوں پر فوگ لائٹس یا ییلو پیپرکا استعمال کریں تاکہ حادثات سے محفوظ رہا جا سکے۔
پتہ