احسن اقبال کی گرفتاری اہم قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘ اویس لغاری 

احسن اقبال کی گرفتاری اہم قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی کوشش‘ اویس لغاری 

  



ڈیرہ غازی خان (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سیکرٹری سابق وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے مرکزی سیکرٹری جنرل سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے اسے اہم قومی معاملات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے سوشل میڈیا پر وائرل(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 ہونے والے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نااہل حکومت خارجہ محاذ پر پے در پے ناکامیوں سے فرار کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن عمران نیازی حکومت کا ہر محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کرے گی جبکہ دوسری جانب ڈیڑھ سال بعد بھی نااہل حکمران چور ڈاکو کرپشن ڈرامہ سے باہر نہیں نکل سکے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کی قابل مذمت گرفتاری حکمرانوں کیلئے باعث شرمندگی ہو گی جو عمران نیازی حکومت کی  بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے جبکہ عوام سلیکٹڈ حکمرانوں سے تنگ آ چکے ہیں۔

اویس لغاری 

مزید : ملتان صفحہ آخر