مسیحی برادری کی ملک وقوم کیلئے خدمات  قابل تحسین، مسز شاہدہ احمد کا کرسمس پر پیغام 

مسیحی برادری کی ملک وقوم کیلئے خدمات  قابل تحسین، مسز شاہدہ احمد کا کرسمس پر ...

  



خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدیات پر پورے پنجا ب میں کرسمس بازار لگائے جارہے ہیں اورکرسمس کے موقع پر چرچ اور گرجا گھروں میں (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

صفائی وغیرہ کے بھی خصوصی اقدام کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کرسمس کے حوالے سے کہاکہ کرسمس کا تہوار امن کاپیغام دیتاہے ہم اپنے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابرشریک ہیں۔انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں اقلیتوں کے آئینی حقوق کویقینی بنانے کیلے بھرپور اقدام کیے گئے اورپاکستان تحریک انصاف اقلیتوں کے آئینی حقوق کی محافظ بن کر ان کے شانہ بشانہ ہے۔انہوں نے کرسمس کی خوشیوں پر نیک تمناؤں کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مسیحی برادری کی ملک وقوم کیلے خدمات قابل تحسین ہیں۔بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کرہی ملک وقوم کو مضبوط بنایاجاسکتاہے۔

پیغام

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...