ڈپٹی سیکرٹری جنرل (ن) لیگ عطاء اللہ تارڑ کی خالد محمود وارن ڈاکٹر صدیق سے ملاقات‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال
احمدپورشرقیہ(تحصیل رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑنے ایم پی اے سردار ملک خالدمحمودوارن اورلیبرونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹر صدیق آثم سمیت دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)
نیازی کا ن لیگ کو خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔کیونکہ عوام ان کا اور تحریک انصاف کا بوریابسترجلدگول کرنے والی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے ڈیڑ ھ سال کے دوران عوام کو صرف ذہنی کوفت اور پریشانیوں سے دوچارکیا ہے۔ اور حکومت کسی بھی محاذپرعوام کو ریلیف نہیں پہنچا سکیانہوں نے کہا سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کی صحت غیرتسلی بخش ہے اس لئے انہیں علاج معالجہ کیلئے امریکہ لے جایاجا سکتا ہے۔سنگدل اور نااہل حکمرانوں نے ایک بیٹی کو اپنے بیماروالد کی تیمارداری کرنے کی اجازت نہ دینا ان کی بیمارذہنی حالت کی عکاسی ہے۔ انہوں نے کہا ن لیگ نے پارٹی آئین میں ترمیم کرکے صوبہ پنجاب میں مسلم لیگ ن ڈویژنل سطح پر تنظیم سازی کر دی ہے۔ اورنامزدڈویژنل صدور اور جنرل سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلد سے جلد تنظیم سازی مکمل کر کے مرکزی سیکرٹریٹ کوآگاہ کریں۔اس موقع پر ایم پی اے سردار ملک خالد محمودبابروارن نے انہیں تحصیل احمدپورشرقیہ میں ن لیگ کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا۔جبکہ لیبرونگ کے صوبائی رہنما ڈاکٹرصدیق آثم نے انہیں بتایاکہ لیبرونگ پنجاب کے صدرسید مشتاق حسین شاہ بخاری کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں لیبرونگ کو پہلے سے زیادہ فعل کیاجا رہا ہے۔ سینئرورکرزکوان کی اہلیت کے مطابق پارٹی میں عہدے تفویض کئے جا رہے ہیں۔تاکہ مشکل وقت میں لیبرونگ کے عہدیداران اپنی قیادت کے اعتمادپرپورااترسکیں اور آمدہ بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکیں۔
ملاقات