کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں تیسری سٹوڈنٹ ریسرچ کا نفرنس

  کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں تیسری سٹوڈنٹ ریسرچ کا نفرنس

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ایم این اے طاہر اقبال چوہدری نے کہا کہ تیسری سٹوڈنٹ ریسرچ کانفرنس کا مقصد نوجوانوں کو معاشرے میں مضبوط بنانا ہے آج کی دنیا تحقیق کی دنیا ہے جب تک ہم اپنے اداروں میں مقابلہ کی فضا قائم نہیں کریں گے تب تک ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس میں منعقدہ تیسری سٹوڈنٹ ریسرچ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس میں ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

خیر الزمان،پروفیسر ڈاکٹر وقار اکرم سکھر،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الحسن بی زیڈ یو ملتان،ڈاکٹر اویس طاہرلاہور،ڈاکٹر ارم صبا،پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ،ڈاکٹر محمد ناصر ندیم،ڈاکٹر ذوالفقار احمد،ڈاکٹر اظہر عباس،ڈاکٹر محمد خالد بشیر،ڈاکٹر اصغر علی،ڈاکٹر خاور ناہید،ڈاکٹر ثوبیہ روز،ڈاکٹر محمد رمضان شیخ،ڈاکٹر غلام عباس، نعیم احمد تارڑ،سید اعجاز جیلانی،پروفیسرعمران خان،پروفیسر احمد نواز،اویس شجاع،راؤ احمد خاں،غلام محی الدین سمیت کثیر تعداد میں پروفیسرز اورریسرچرز شریک ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی میں انٹرنیشنل معیار کی ریسرچ کی جارہی ہے کیمپس ڈائریکٹر ڈاکٹر خیر الزمان خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانفرنس کا مقصد اپنے طلباء کے نئے آئیڈیاز آپس میں شیئر کرنا ہے کانفرنس میں 100 سے زائد طلباء نے اپنی ریسرچز اور آئیڈیاز پیش کئے جنہیں حاضرین نے خوب سراہا ہے۔

کانفرنس

مزید : ملتان صفحہ آخر