کرسمس ‘گرجا گھروں کی سکیورٹی میں اضافہ‘ بازاروں کی کڑی نگرانی

  کرسمس ‘گرجا گھروں کی سکیورٹی میں اضافہ‘ بازاروں کی کڑی نگرانی

  



ملتان (وقائع نگار)) ملتان پولیس کی جانب سے کرسمس کے تہوار پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔کرسمس کے تہوار پر مجموعی طور پر 42 چرچز پر عبادات گاہیں ہیں۔جن پر 1361 افسران و اہلکاروں کے زریعے سیکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے گا،جبکہ تین چرچز کو ایک اے کیٹیگری کا درجہ دیا گیا ہے۔39 چرچز کو بی کیٹگری کا درجہ دیا گیا ہے۔سی پی او کے مطابق کینٹ ڈویڑن میں مسیح برادری کے 21 عبادت گاہوں پر کرسمس کا تہوار منعقد ہوگا،گلگشت ڈویڑن میں 19 جبکہ صدر ڈویڑن میں 2 عبادات گاہوں میں کرسمس کا تہوار منایا جائے گا۔اس موقع پر دو ایس پی 9 ڈی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

ایس پی 13 انسپکٹرز 171 سب انسپکٹر، اے ایس آئی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،1101 کانسٹیں لان کے ساتھ والنٹیرز بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، سکیورٹی کے لیے آٹھ ایلیٹ کی موبائل گاڑیاں اور 31 پولیس اسٹیشنز کی موبائل گاڑیاں متحرک رہیں گی محافظ پولیس اور ڈولفن پولیس کے 35 اسکواڈ ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پولیس لائن میں آٹھ ڈیوٹی ریزرو الرٹ رہیں گے۔39 واک تھرو گیٹ اور 250 میٹل ڈیٹیکٹر کے ذریعے چیکنگ ہوگی، 8 مسیح کالونیوں میں بھی کرسمس کا تہوار منعقد ہونگے جہاں پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔تھانہ کینٹ اور تھانہ صدر کی حدود میں قائم دو کرسمس بازاروں پر بھی سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دئے جا رہے ہیں۔

نگرانی

مزید : ملتان صفحہ آخر