سٹوڈنٹس کو نشئی بنانے کا منصوبہ‘ پولیس آپریشن‘ متعدد گرفتار‘ تحقیقات شروع

  سٹوڈنٹس کو نشئی بنانے کا منصوبہ‘ پولیس آپریشن‘ متعدد گرفتار‘ تحقیقات ...

  



ملتان (وقائع نگار) ملتان پولیس کی ضلع کے تعلیمی اداروں میں طلباء وطالبات کو نشے کا عادی بنانے کیلئے آئس اور چرس کی فروخت کی اطلاع پر اہم کارروائی کی گئی۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سات ملزمان کو حراست میں لیکر لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ہے۔گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔معلوم ہوا ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع ملی کہ ملتان بیشتر تعلیمی اداروں میں طلباؤ طالبات کو نشے کا عادی کرنے کیلئے چرس اور آئس منشیات(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

کی سپلائی ملتان پہنچ چکی ہے۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے سب سے تھانہ لوہاری گیٹ اور تھانہ صدر ملتان کے علاقوں بخاری کالونی، نوشاداب کالونی، 5مرلہ سکیم اور بستی آری والا میں مشترکہ طور سرچ آپریشن کیا۔اس دوران لاکھوں روپے مالیت کی نشہ آور تین سو چالیس گرام آئس اور تین ہزار چھ سو تیس گرام چرس ملزمان نعیم، شکیل، سرفراز، احسان فاروق اور نعیم سے برآمد ہوئی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ 60 لیٹر دیسی شراب بھی ملی ہے۔پولیس کو ملزمان نے دوران تفتیش بتایا کہ یہ نشہ یونیورسٹی کے طلبا اور طالبات کو فراہم کرنا تھا۔مزید برآں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان اور 01 ویپن برآمد کیا گیا۔53 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی-

نشئی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...