کچا کھوہ: مخالفین کا حملہ، پیشی سے واپسی پر 3افراد قتل ، ورثا کا مظاہرہ

      کچا کھوہ: مخالفین کا حملہ، پیشی سے واپسی پر 3افراد قتل ، ورثا کا مظاہرہ

  



خانیوال‘کچاکھوہ (نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) پرانی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد قتل ایک زخمی ہوگیاکچاکھوہ کے علاقہ 38دس آر کے رہائشی  مراتب علی شاہ،بخت علی شاہ،  فخر شاہ اور تقی رضا خانیوال سیعدالتی  پیشی بھگتنے کے بعد  کار میں سوار ہوکر واپس آرہے تھے کہ 79 دس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں مراتب علی شاہ، فخر شاہ اور بخت علی شاہ موقع پر  جاں بحق (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

جبکہ ڈرائیور تقی رضا شاہ شدید زخمی ہوگیا زخمی کو ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال ریفر کر دیا گیا بعد ازاں ورثا نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کچاکھوہ ہائی وے روڈ بلاک کردیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او خانیوال اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ورثاء  سے کامیاب مذاکرات کے بعد  روڑ کھلوا دیاگیا  جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کو کچاکھوہ سول ہسپتال پوسٹمارٹم کیلئے لایا گیا پولیس تھانہ کچاکھوہ نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کردی یاد رہے کہ ان دونوں خاندانوں میں اب تک دشمنی کے تحت  بارہ افراد قتل ہو چکے ہیں 

قتل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...