چولستان ترقیاتی ادارہ میں لوٹ مار کا بازار گرم 

چولستان ترقیاتی ادارہ میں لوٹ مار کا بازار گرم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان ترقیاتی ادارہ میں گزشتہ دنوں 9 دسمبر کوتقریبا16 کروڑ کے ٹینڈر جاری ہوئے تھے ٹینڈرفارم فروختگی کی مدمیں ڈویژنل اکاؤنٹ آفیسر نے لاکھوں (بقیہ نمبر25صفحہ12پر)


روپے کانقصان پہنچایا بعدازاں ٹینڈرڈالنے کے دوران ارشدبرادرنامی ٹھیکیدار نے ورک نمبر2 پختہ سٹرک کی تعمیر ومرمت چک نمبر74 ڈی بی تاناگڑہ تحصیل یزمان کے ٹینڈرمیں ایک کروڑ روپے کے ایٹم خالی چھوڑ دیئے اس طرح ورک نمبر4 میں تعمیرپل ڈیفنس کینال فورٹ عباس کے ٹینڈر میں بھی سریاکاریٹ نہ ڈالاہے یہ ایٹم بھی ایک کروڑ روپے کابنتاہے مذکورہ بالاٹھیکیدار2 کروڑ روپے کے ریٹ نہ ڈال کرافسران کی ملی بھگت سےObove ریٹ حاصل کرناچاہتاہے ٹینڈروں کی منظوری کے مراحل کے دوران ہائی وے کے اہلکارنے دونمبری کاپھانڈا پھوڑ دیا اورایس ای ہائی وے کواس بارے میں آگاہ کردیا لیکن اس کے باوجودمذکورہ بالاٹھیکیدار ا ملی بھگت کرکے دونمبرطریقے سے مذکورہ بالاٹینڈر حاصل کرکے خزانہ سرکار کو دوکروڑ کا نقصان پہنچاناہے۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ٹینڈر فیس خوردبرد کرنے میں مبینہ طورپرڈویژنل اکاؤنٹ محمداسلم آفیسر کیخلاف کاروائی کرنے کی بجائے افسران نے انجینئرنگ برانچ کے جونیئرکلرک ظہیر احمدکوقربانی کابکرابناکرمعطل کردیاہے چولستان ترقیاتی ادارہ میں ٹھیکیدار انجینئرنگ برانچ کے افسران واہلکاروں نے لوٹ مارکابازارگرم کررکھاہے تحقیقاتی ادارے بھی خاموش تماشائی کاکرداراداکررہے ہیں اس سلسلہ میں ایم ڈی چولستان رانامحمدسلیم سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کال اٹینڈنہ کی ایس ای ہائی وے کانمبر بھی بندتھا۔
گرم