معاشی ترقی کیلئے حکمرانوں  کے دعوے فلا پ‘ نواز ناجی 

معاشی ترقی کیلئے حکمرانوں  کے دعوے فلا پ‘ نواز ناجی 

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت کاایک کروڑ نوکریاں اور50 لاکھ گھردینے کاوعدہ مذاق بن کررہ گیاہے پاکستان کے نوجوان بے روزگاری سے تنگ آکربیرون ملک جانے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

پرمجبورہے یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے بے روزگار ڈگری ہولڈر نوجوانوں کے بڑی تعداد میں بیرون ممالک جانے کی خبروں پراپنے ردعمل میں کہی انہوں نے کہاکہ نالائق حکمرانوں نے ملک کوبے روزگاری، مہنگائی اوربدامنی کی دلدل بناکررکھ دیاہے حکومت کی طرف سے بے مہارلیے گئے قرضوں اور آئی ایم ایف کی شرائط کوپوراکرنے کیلئے نت نئے ٹیکسز کے نفاذ نے ملک کابیڑاغرق کرکے رکھ دیاہے عوام بدحال ہوچکے ہیں لیکن حکمرانوں کی اقتدار کی ہوس نے پاکستان کوکہیں کانہیں چھوڑا معاشی بہتری کے حکمرانوں کے دعوے ٹھس ہوچکے ہیں نوازناجی نے کہاکہ حکمران بھارت کی طرف سے مس ایڈونچر کی باتیں کرکے عوام کوہراساں کرنے میں لگے ہیں عمران خان آئین وقانونی توڑنے پرسابق صدرپرویزمشرف کوپھانسی چڑھانے کی بات کرتے رہے لیکن اب ججوں کیخلاف اعلانات کررہے ہیں حکمرانوں نے بدترین یوٹرن لینے کے ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں ملک سے کھلواڑ کرنیوالے ملک کی سلامتی کیلئے کس طرح کام کرسکتے ہیں ان نااہلوں کوخودحکومت چھوڑ دینی چاہیے۔

نوا ز ناجی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...