جامعہ اسلامیہ اور سٹی یونیورسٹی پشاور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کے ویژن کے مطابق جامعہ میں تدریس وتحقیق کے معیار میں اضافے کے لیے دیگر جامعات اور اِداروں سے باہمی(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
تعاون اور روابط کو فروغ دیا جا رہا ہے۔اِسی سلسلے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور اور سٹی یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر جواد اقبال ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز اور سٹی یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر کاشف الرحمن وائس چانسلر نے دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق دونوں جامعات آپس میں فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے مشترکہ تحقیقی منصوبوں اور تعلیمی پروگراموں کے لیے اقدامات کریں گے۔ فیکلٹی اور طلبہ وطالبات کی ٹریننگ اور کیریئر کی بہتری کے لیے ورکشاپس اور سیمینارز منعقد کیے جائیں گے۔ اِسی طرح تحقیقی مطبوعات کی اشاعت کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں۔