دائرہ دین پناہ میں نادرا سنٹر کا افتتاح‘ وعدے پورے کریں گے‘ میاں شبیر قریشی 

  دائرہ دین پناہ میں نادرا سنٹر کا افتتاح‘ وعدے پورے کریں گے‘ میاں شبیر ...

  



کوٹ اد‘چوک سرور شہید و(تحصیل رپورٹر‘ سٹی رپورٹر)، وزیر مملکت برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر میاں شبیر علی قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ملک کے غریب عوام کو ان کے حقوق کی فراہمی اور بنیادی مسائل کا حل ہے،  عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے،پی ٹی آئی حکومت کا سب سے اولین مقصد عوام کی خدمت اور ان کا معیار زندگی بلند کرنا (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

ہے،حکومت عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی کا پختہ عزم رکھتی ہے،دائرہ دین پناہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پوراکردیا، دائرہ دین پناہ میں 5 کروڑ کے ترقیاتی کام بھی کرائے جائیں گے،کوٹ ادو میں یونیورسٹی اور چوک سرور شہید جلد تحصیل بن جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز دائرہ دین پناہ میں نادرا سنٹر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ،پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نواز کی حکومت میں عوام کے نام پرقرضے لیکر کرپشن کی جن کی سزا اُن کو آج مل رہی ہے،اقتصادی حوالے سے سابق حکومت نے کچھ نہیں کیا، وزیراعظم عمران خان  اور دیگر وزراء نے دن رات ایک کیا  ہواہے، ملک میں جلد معاشی بحران کو ختم کرکے عوام کو سہولیات فراہم کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے تاکہ عوام کو درپیش مسائل بروقت اور شفاف انداز میں حل ہو سکیں انہیں عوامی مفادات انتہائی عزیز ہیں اور ان کی سیاست کا محور نظام میں تبدیلی اور فلاحی ریاست کے لیے موثر اقدام اٹھانا ہے،ڈاکٹر شبیر علی قریشی نے کہا کہ علاقے میں عوامی فلاح و بہبود کی بہتری کے لئے بہترین اقدامات جاری ہیں،الیکشن کے دوران کئے وعدوں کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں انشاء اللہ تمام وعدے پورے کریں گے،انہوں نے کہاکہ دائرہ دین پناہ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے نادرہ سینٹر دائرہ دین پناہ کا افتتاح کر دیا،دائرہ دین پناہ پیر جگی موڑ احسان پور کی عوام کو اب باہر جانے کی ضرورت نہیں، اب ان کو شناختی کارڈ انکی دہلیز پر مسیر ہونگے، عوام کے بجلی گیس اور شہر کے معاملات کو بہتر انداز میں حل کریں گے عو،ام کی فلاح کے لیے دائرہ دین پناہ پر 5 کروڑ کا ترقیاتی فنڈ خرچ کریں گے،ہم اپنی تحصیل کوٹ ادو میں یونیورسٹی کی کوشش میں ہیں اور کوٹ ادو کو ضلع اور چوک سرور شہید کو تحصیل بنائیں گے ہم 5 سال میں ریکارڈ کام کریں گے

میاں شبیر

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...