محکمہ ایکسائز‘ مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز‘ پراپرٹی سیل کرنیکا فیصلہ 

  محکمہ ایکسائز‘ مستقل نادہندگان کیخلاف آپریشن تیز‘ پراپرٹی سیل کرنیکا ...

  



ملتان (نیوز رپورٹر) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن مستقل نادہندگان کے خلاف متحرک ہو گیا  ہوگیا  مستقل نادہندگان کی پراپرٹی قرق اور سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا - ایکسائز نے رواں ماہ 3 ہزار سے زائد مستقل نادہندگان کو پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے حتمی نوٹسز بھجوائے، مگر بیشتر نادہندگان نے مقررہ تاریخ کے بعد بھی بقایا جات جمع نہیں کروائے - جس پر محکمہ ایکسائز نے پنجاب لینڈ ریونیو ایکٹ 1967 کے تحت نادہندگان کے خلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے - دوسری جانب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

سینماؤں سے دوبارہ تفریحی ٹیکس وصولی کا بھی فیصلہ کیا ہے، ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ریجن عبداللہ خان کے مطابق اس بار تفریحی ٹیکس کی فیس فکس ہوگی۔

سیل 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...