گڑھا موڑ‘ مخالفین کی کار پر اندھا دھند فائرنگ‘ 4افراد زخمی‘ دو کی حالت نازک
وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ملتان آر پی او آفس انکوائری پر جانے والے بھائیوں پر گڑھاموڑ کے قریب کار سوار مخالفیننے فائرنگکردیُ 4کار سوار شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ریسکیو ٹیم نے آر ایچ سی گڑھا موڑ منتقل کیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر 2 افراد کو ملتان ریفر کر دیا گیاہے واقعات کے مطابق تھانہ ماچھیوال کے مقدمہ نمبر205-18بجرم 380ت پ تھانہ کی انکوائری کے لیے (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
ڈرائیور کے ساتھ کارپر جانے والے 3 بھائیوں سرور،منور اور فاروق پر گڑھا موڑ کے قریب ان کے مبینہ مخالفین ارشد،طیب وغیرہ نے فائرنگ کر دی فائرنگ سے ڈرائیور سمیت تینوں بھائی شدید زخمی ہوگئے اور ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پٹرولنگ پولیس نے زخمیوں کو آر ایچ سی ٹبہ گڑھاموڑ منتقل کیا جہاں 2 افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق نواحی گاوں 577 ای بی کے رہائشی اعوان برادری کے 2 بھائی سرور اور فاروق قتل کے مقدمہ نمبر 385-17میں ملزم جبکہ چوری کے مقدمہ 205-18 میں مدعی تھے اور اسی مقدمہ کی انکوائری کے لئے ملتان آر پی او آفس جا رہے تھے اطلاع ملنے پر ڈی پی او اختر فاروق سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔
حالت