ملتان سمیت مختلف شہروں میں  حادثے، بچی سمیت 6افراد جاں بحق 

ملتان سمیت مختلف شہروں میں  حادثے، بچی سمیت 6افراد جاں بحق 

  



ملتان‘ میاں چنوں‘خانیوال‘ کچا کھوہ‘ ہارون آباد‘ رحیم یار خان (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) مختلف شہروں میں حادثے ہونے کے باعث 6افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ریلوے ٹریک کراس کرتے ہوئے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ انڈر بائی پاس کے قریب ریلوے پھاٹک کراس کرتے ہوئے پچاس سالا ہدایت اللہ ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔اطلاع پاکر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔جہنوں نے جائے وقوعہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

کا جائزہ لینے کے بعد لاش ورثاء  کے حوالے کردی۔ اے سی بس موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے ڈالہ سے جا ٹکرائی اور موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق اور  آٹھ افراد زخمی ہوگئے  تلمبہ کے نزدیک الکمال  میرج ہاں  کے قریب  اے سی بس  جو میاں چنوں سے لاہور جا رہی تھی موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ڈالہ سے جا ٹکرائی اور الٹ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد عمران  موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا  متوفی کا تعلق میاں چنوں شہر سے تھا اور  موٹر سائیکل کا تعلق ایک احساس ادارے کا ملازم  بتایا جاتا ہے اور باقی آٹھ زخمیوں مسافروں  محمد اکمل۔محمد کامران۔محمد صفدر۔محمد ارسلان اورچار بچوں کوقریبی رورل ہیلتھ سنٹر تلمبہ میں داخل کروا دیا گیا اور ان زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے اورزخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔  دھند کی وجہ سے مسافر بس الٹ گئی سات سالہ بچی جاں بحق 7 افراد زخمی ہوئے ہیں  گزشتہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب  کچاکھوہ عبدالحکیم روڈ نزد پل بیرون مسافر بس دھند کی وجہ سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سات سالہ بچی نمرہ موقع پر جاں بحق  جبکہ فیصل،عابد عائشہ، انیلہ، رافعہ بی بی،راشد اور عبدالرحمان شامل زخمی ہوگئے  زخمیوں کو ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا اور  نمرہ کی نعش کو پولیس تھانہ کچاکھوہ نے ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جبکہ ورثائنے اتفاقیہ حادثہ قرار دے کر کاروائی سے انکارکردیا۔ مختلف حادثات وواقعات میں 2افراد جان کی بازی ہار گئے متعدد زخمی ہوگئے۔  مروٹ روڈ  اڈا 86 موڑ کے قریب موٹر سائیکل سوار  راہ گیر سے ٹکرا گئے جسکے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق، دو شدید زخمی۔ریسکیو فوٹ عباس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق کو ہسپتال منتقل کر دیا جاں بحق کی شناخت محمد اسلم اور زخمیوں کی شناخت جمشید اور نوید کے نام سے ہوئی قر یبی علاقہ بنگلہ یتیم والا میں مدرسہ کا طالب علم کوسٹر سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہونے والا 14 سالہ نو عمر لڑکا ہسپتال میں دم توڑ گیا‘   جمالدین والی کا رہائشی 14 سالہ محمد اصغر جو اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرا گیا اور شدید زخمی ہو گیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمد اصغر جانبر نہ ہو پایا اور دم توڑ گیا جبکہ مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونیوالے 44 افراد جن میں 11 چک کا رہائشی 6 سالہ محمد سلمان‘ امان گڑھ کی 4 سالہ سرایکا بی بی‘ پکی بستی کا 3 سالہ محمد ایان‘ میانوالی قریشیاں کی 10 سالہ علیزہ بی بی‘ خانپور کی 45 سالہ شمشاد بی بی اور حافظ کالونی کی رہائشی 26 سالہ عالیہ بی بی وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 27سالہ نوجوان جاں بحق،نامعلوم کار ڈرائیور کار موقع سے لیکر فرار،چھوٹے پیر سے قادر پورراں سے دم کرانے کیلئے آنے والوں کی ویگن سڑک کنارے کھڑے گناسے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی،ڈرائیور سمیت9افراد شدید زخمی،پولیس نے دونوں نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج کرلئے،اس بارے تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ تھانہ سنانواں کے علاقہ موضع لعل میر کا رہائشی محمد رفیق آرائیں گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سوار سنانواں جا رہا تھا کہ سبزی منڈیکے قریب دھند کی وجہ سے سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ نامعلوم کار سوار کار سمیت موقع سے فرار ہوگیا،جبکہ ٹاٹے پور ملتان کے رہائشی فداحسین وینس اپنے بیوی بچوں سمیت دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ چوک سرور شہید میں چھوٹے پیر کے پاس دم کرانے آرہے تھے کہ پٹھان وٹل کے قریب سڑک کنارے گنا سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر اگئے جس کے نتیجہ میں فداحسین وینس اس کی بیوی ممتاز بی بی سمیت دیگر رشتہ دار خواتین بھرانواں،ریشماں،خورشید بی بی مقصود بی بی،نسیم بی بی،محمد اسلم،غلام یٰسین سمیت ویگن ڈرائیر سید غلام عباس زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چوک سرور شہید منتقل کردیاگیا،پولیس نے دونوں نامعلوم ڈرائیوروں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے دونوں ڈرائیوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...