کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں کیلئے برتھ کی فراہمی

کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں کیلئے برتھ کی فراہمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ انتظامیہ نے بندرگاہ پر آئل پیئر ون اور تھری کی مرمت کے باعث بند ش کے بعد تیل بردار جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھ کی فراہمی شروع کردی ہے تا کہ پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں کسی بھی قسم کے بحران سے بچا جاسکا۔ کراچی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں کیلئے مخصوص آئل پیئر ون،ٹو اور تھری میں سے دو جیٹی آئل پیئر ون اور تھری یکم دسمبر سے مرمت کے باعث بند بتائی جاتی ہیں جس کے باعث تیل بردار جہازوں کی آمد و رفت کیلئے سارابوجھ آئل پیئر ٹو پر آن پڑا ہے۔ آئل پیئر ون کے حوالے سے کے پی ٹی ذرائع نے بتایاکہ جیٹی نمبر ون فعال ہے،تاہم آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ یکم دسمبر سے آئل پیئر ون مکمل طور پر بند ہے،کے پی ٹی انتظامیہ کے مطابق جیٹیوں کی بند ش کے باعث جہازوں کو ترجیحی بنیادوں پر برتھ فراہم کی جارہی ہے تا کہ پٹرولیم مصنوعات کی در آمد میں کسی قسم کے تعطل کا سامنا نہ کرنا پڑا،دوسری جانب آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے ذرائع نے بتایا کہ جنوری میں خام تیل،پٹرول،نیفتھا اور دیگر پٹرولیم مصنوعات کے 18جہازوں کی در آمد طے ہے اگر جنوری میں بھی آئل پیئر ون اور تھری فعال نہ ہوسکیں تو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے۔