بھارت کا جنگی جنون خطرناک  ہوتا جارہا ہے،حنید لاکھانی 

  بھارت کا جنگی جنون خطرناک  ہوتا جارہا ہے،حنید لاکھانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر حنید لاکھانی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی پر جارحیت کھلی دہشتگردی ہے بھارت کا جنگی جنون علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرناک ہوتا جارہا ہے آر ایس ایس کی سوچ مودی سرکار پر حاوی ہوچکی ہے بھارت اپنے منفی پروپیگنڈہ سے ہر جگہ سے ناکام ہوتا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کرفیو مظالم اور بھارتی مسلم متنازعہ بل کی پرزور مذمت کرتے ہیں مسلم ممالک بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں بھارت جموں کشمیرمیں سراسر ایک غاصب اور جابر حیثیت رکھتا ہے اقوام متحدہ کی قراردادیں بھارت کے مکروہ چہرے کا واضع ثبوت ہے پاکستان کو اس صورتحال میں جہاں بیرونی محاذ پر اس وقت ایک سے زائد چیلنجز کاسامنہ ہے وہیں وزیراعظم عمران خان کے خارجہ محاذ پر بہادرانہ فیصلوں سے ملک کا وقار بحال ہورہا ہے پاکستان کا ہر شہری اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں ملک دشمن قوتوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنہ رہے گا۔