کراچی میں 10ویں  جونیئر لیڈرز کانفرنس کا آغاز

      کراچی میں 10ویں  جونیئر لیڈرز کانفرنس کا آغاز

  



کراچی (پ ر) تین روزہ 10ویں جونیئر لیڈرز کانفرنس (جے ایل سی) جس کا مقصد نوجوانوں کی قائدانہ صلاحیت، اعتماد اور تجربہ کو تقویت دینے کیلئے ڈریم ورلڈ ریزارٹ میں شاندارتقریب کا آغاز ہوا۔اسکول آف لیڈر شپ (ایس او ایل) کے تحت سالانہ پروگرام گزشتہ 9سال سے منعقد ہو رہا ہے، جونیئر لیڈرز کانفرنس نے پورے پاکستان سے 13سے 16سال کی عمر کے 200سے زائد نوجوانوں کو اکٹھا کیا ہے۔ مختلف دیہی و شہری علاقوں اور سماجی و معاشی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ان نوجوانوں کو تین دن کیلئے ایک ہی چھت کے نیچے اکٹھا کیا ہے جہاں مہارت پر مبنی مختلف ورکشاپس کے ذریعہ انہیں اپنی شخصیت کی کھوج کیلئے موزوں ماحول فراہم کیا گیا ہے۔ 10ویں جونیئر لیڈرز کانفرنس کی تھیم ٹرانسفارمرز، جنرل زیڈ قائدین ہیں اور 3روزہ سفر کے دوران کردار، اعتماد اور برادری کی بنیاد پر نوجوانوں میں تبدیلی کی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ کانفرنس کا پہلا دن کردار کی تعمیر پر مرکوز تھا، دن کی شروعات شرکاء کی ڈریم ورلڈ ریزارٹ پہنچنے پر رجسٹریشن سے ہوا۔اس موقع پر اسکول آف لیڈرشپ کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر وقار علی نے کہا کہ نو عمر افراد آزاد پرندوں کی طرح ہیں، اور جونیئر لیڈرز کانفرنس کے ساتھ امید ہے کہ انہیں منزل و مقصد کی تلاش کرنے کیلئے موقع فراہم کریں جہاں وہ رہنمائی کا طریقہ سیکھیں گے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر