فلپ مورس اور NOWPDP  کے درمیان  اشتراک

فلپ مورس اور NOWPDP  کے درمیان  اشتراک

  



کراچی (پ ر)فلپ  مورس پاکستان لمیٹڈ  (PMPKL)  اور  NOWPDP  کے درمیان اشتراک کیا گیا ہے، جس کے تحت 'خصوصی'  (معذور)  افراد کے لئے ملازمتوں کو فروغ دینے کے موثر اقدامات کئے جائیں گے۔اس اشتراک کا مقصد، ان خصوصی شہریوں  کی خود مختاری میں اضافہ کرتے ہوئے،  پیشہ ورانہ اداروں میں تمام طبقات کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔اس منصوبہ کے تحت، PMPKL  اور  NOWPDP  کے درمیان اتفاق ہوا ہے کہ؛ مشترکہ کاوشوں کے ذریعے،  تین بنیادی اہداف حاصل کئے جائیں گے، جن میں:  رسائی،  ہمدردی  اور  روزگار شامل ہیں۔فلپ مورس کا ارادہ ہے کہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا کہ؛ غیرروایتی صلاحیتوں کے حامل ایسے  افرادکے لئے بہتر  ' رسائی   '  کو یقینی بنایا جائے گا۔اس مقصد کے لئے ایسے خصوصی افرادکو تربیت دی جائے گی، کہ وہ  کاروباری  سرگرمیوں اور ماحول سے مانوس ہو سکیں۔ تربیت حاصل کرنے کے بعد ان  افراد کو،  شفاف انداز میں، اپنی صلاحیتوں کی بنیاد پر مستقل ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کئے جائیں گے۔NOWPDP کی جانب سے PMPKL کے کارکنان کے لئے، شمولیت کے حوالہ سے تربیتی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔یہ سرگرمیاں اس وسیع تر منصوبہ کا حصہ ہیں، جو کارکنان میں ہمدردی کا جذبہ جگانے کے علاوہ، ایسے  ہنر اور معلومات کے حصول میں ان کی مدد کررہا ہے، جن کے ذریعے،افرادی قوت  ' خصوصی افراد، یعنی ' (differently abled people)  کے ساتھ موثر انداز میں ملاقاتیں اور گفتگو کرنا سیکھ سکیں گے۔ 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...