پاکستان بحریہ کا مختلف علاقوں  میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

پاکستان بحریہ کا مختلف علاقوں  میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت سے متعلق امور پر آگاہی پیدا کرنے کی غرض سے پاک بحریہ کا عبدالرحمن گوٹھ اور ابراہیم حیدری، کراچی میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا۔ میڈیکل کیمپس کے انعقاد میں پاک بحریہ کو ساحل ویلفئیر ایسوسی ایشن اور اْلفت فاونڈیشن کی معاونت حاصل رہی۔ کیمپس میں میڈیکل، ماہرینِ امراض نسواں، سرجیکل، جلد اور بچوں کے ماہر ڈاکٹروں سمیت تجربے کار عملے پر مشتمل ٹیمیں تعینات تھیں۔ کیمپس میں مفت علاج اور ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بنیادی جراحی کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔ اس کے علاوہ مقامی افراد کو بیماریوں سے بچاؤ، بچوں کی صحت,  رہائشی علاقوں کی صفائی ستھرائی، زچگی میں صحت کے مسائل اور غذائی کمی سے متعلق آگاہی کے لئے لیکچرز کا بھی اہتمام کیا گیا۔کیمپس میں مردوں، خواتین اور بچوں سمیت مریضوں کی ایک بڑی تعداد کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی گئیں. 

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر