اشرف قریشی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ 

  اشرف قریشی کی جانب سے پارٹی کارکنان کے اعزاز میں ظہرانہ 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اشرف جبا ر قریشی کی جانب سے این اے 253کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے کارکنان اور رہنماوں کے اعزازمیں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک،پی ٹی آئی کراچی کے سینئر نائب صدر و چیئرمین بیت المال سندھ حنید لاکھانی، ارسلان فیصل مرزا،رکن سندھ ا سمبلی عباس جعفری،شاہنواز صدیق،جواد احمد، رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشرف قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت میں درپیش مسائل اور چیلنجز کا بخوبی سامنا کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔معیشت بہتر ہوگی تو ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان مشکل دور سے گزر چکا ہے، وزیر اعظم عمران خان اپنی قوم سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو عام انتخابات میں کامیابی دلوانے کے سہرا پارٹی کے کارکنان کو جاتا ہے جنہوں نے دن رات محنت کر کے پارٹی اور عمران خان کا پیغام گلی گلی گھر گھر پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔کسی بھی پارٹی کے کارکنان اسکی ریڑھ کی ہڈی تصور کئے جاتے ہیں۔ امید ہے کہ عمران خان کے سپاہی آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی فتح کے جھنڈے لہرائیں گے۔ شہر کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...