دینی مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کے محافظ ہیں، محمد حسین محنتی

  دینی مدارس اسلام کے قلعے اور پاکستان کے محافظ ہیں، محمد حسین محنتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہاہے کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے اورملکی سالمیت ونظریہ پاکستان کے محافظ ہیں۔حکومت دینی مدارس کے راستوں میں روڑے اٹکانے اوراساتذہ کرام وطلبہ کو حراساں کرنے کی بجائے ان کی سرپرستی کرے کیونکہ یہ خیرکے مراکز ہیں جوفرد ومعاشری کی اصلاح کے مراکز ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء ٓڈیٹوریم میں مولانا جلال الدین منصوری کی زیرقیادت جامعۃ العلوم الاسلامیہ منصورہ سندھ کے اساتذہ کرام کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔جامعہ منصورہ کے اساتذہ کا وفد ان دنوں کراچی میں مطالعاتی دورے پر ہے جنہوں نے جامعۃ الرشید احسن آباد،دارالعلوم کورنگی سمیت دیگردینی مدارس کا دورہ کیا۔ محمد حسین محنتی نے مزید کہاکہ اسلام وپاکستان ایک دوسرے کے ساتھ لازم وملزوم ہیں۔یہ ملک اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا مگر بدقسمتی کے ساتھ قیام پاکستان سے لیکر  آج تک برسراقتدار آنے والے غیروں کے غلام حکمرانوں نے ایک دن بھی اسلام کو نافذ نہیں ہونے دیا۔صوبائی امیرنے زوردیاکہ دینی مدارس میں طلبہ کودینی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم کا بھی اہتمام کیا جائے تاکہ وہ ہرلحاظ سے تیارہوکر درپیش چیلیجز کے مقابل کرسکیں۔