عمران خان کواقتدار کی فکر ہے عوام کی نہیں، جاوید لغاری

      عمران خان کواقتدار کی فکر ہے عوام کی نہیں، جاوید لغاری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سندھ کے صدر و وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی جاوید نایاب لغاری نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر سندھ بھر میں کھلی کچہریوں کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ پیپلز پارٹی ہی واحد وفاقی سیاسی جماعت ہے جو عوا م کے مسائل حل کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف مسلسل سازشیں کی جارہی ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے پی وائی او کونسل میٹنگ کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ترجمان تیمور علی مہر، مسرور راجپر، شفقت میرانی، اسحاق بروہی سمیت کارکنان کی بڑی تعدا د موجو د تھی، خطاب کے دوران جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے پورے ملک میں ایک غیر یقینی کی صورتحا ل پیدا کردی ہے، معاشی مشکلات کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف کی نا اہلی اور ناقص منصوبہ بندی نے پورے ملک میں انتشاراور نفسا نفسی والی صورتحال پیدا کردی ہے، وزیر اعظم کو صرف اپنی کرسی کی فکر ہے، عوام اور ملک کی تباہی سے تحریک انصاف کے لوگوں کو کوئی غرض نہیں، ان کا مقصد صرف سیاسی مخالفین کو راستہ سے ہٹانا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر