فیصل بینک اورسی ڈی سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

      فیصل بینک اورسی ڈی سی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)فیصل بینک لمیٹیڈ اور سینٹرل ڈیپوزیٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹیڈ(CDC) کے درمیان ایک معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت فیصل بینک کی کیش مینجمنٹ پیمنٹ سروس کے ذریعے CDC کے موثر رقم کی ادائیگی کے طریقہ کارMechanism Payment Efficient پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ معاہدے کی یہ تقریب حال ہی میں CDCہاؤس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں آرگنائزیشنز کی سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔فیصل بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر یوسف حسین نے کہا کہ ہم مجموعی افادیت میں بہتری کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے اپنے عزم کے مطابق CDC کے ساتھ معاہدے پر بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ یہ فیصل بینک کی حکمت عملی کے عین مطابق ہے کہ اس طرح کے بہترین اور جدید سولیوشنز فراہم کیے جائیں جس سے بینک اور ہمارے معتبر کلائنٹ دونوں کا فائدہ ہو۔ یہ اشتراک ہماری CDC کے ساتھ جاری موجودہ شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے جہاں جون2017 میں ہم نے مشترکہ طور پر پہلی الیکٹرانک IPO کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی تھی۔CDC کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بدیع الدین اکبر نے CDC کے موثر ادائیگی کے نظام کے ساتھ انضمام پر فیصل بینک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ CDC کی ڈیجیٹلائزیشن اور کاروبار کو آسان بنانے کے طریقوں پر مسلسل توجہ دینے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مجھے فیصل بینک کے ساتھ باہمی فوائد کے حامل اس کاروباری اشتراک پر مکمل اعتماد ہے جو ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی جانب سے کی جانے والی CDC کی ادائیگیوں کی قدر میں اضافہ کرے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر