پاک چین تعلقات کئی دہائی پرانے ہیں،چین ژاؤڈونگ

  پاک چین تعلقات کئی دہائی پرانے ہیں،چین ژاؤڈونگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تعینات عوامی جمہویہ چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹرچین ژاؤڈونگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین برادرانہ تعلقات کہیں دہائی پرانے ہیں جن میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہورہا ہے،جبکہ سی پیک دونوں ممالک کو جوڑنے کا منصوبہ ہے،وہبیچ لگژری ہوٹل میں چائینز فوڈ کے دالداہ افراد بیچ لگژری ہوٹل اور ایونٹ کرافٹرزکے اشتراک سے دو روزہ چائینز کلچرل اور فوڈ فیسٹول کے انعقاد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے،اس موقع پر آواری گروپ آف ہوٹلز کے کو آپریٹ ڈائریکٹر سیلز اور بیچ لگژری ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی،بیرسٹرعبدالرزاق ستارودیگر معزز مہمان موجود تھے، ایونٹ کے دونوں دن بے شمار سماجی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں شرکت کی،چینی سفارتکار نے مزید کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ دونوں ممالک کے مابین وفود کا تبادلہ ہو اورپاکستان کا نادرن ایریا سیاحت کے لئے پرکشش ہیں،انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستان کے طلباء تعلیم حاصل کررہے ہیں اور یہ چائنیز فوڈ فیسٹیول میں چینی کھانوں سے شہری لطف اندوز ہوسکیں گے،اس موقع پر بیچ لگژری ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے کہا کہ پاکستان اور چین دو ممالک یک جان ہیں،جبکہ چین نے ہر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیسٹیول منعقد کرنے سے دونوں ممالک کے شہریوں کو چینی ثقافت کو سمجھنے کا موقع ملے گا،قبل ازیں مہمانِ خصوصی عوامی جمہویہ چین کے قائم مقام قونصل جنرل مسٹرچین ژاؤڈونگ نے تقریب کا افتتاح کیا،فوڈ فیسٹول کے شرکاء کو ایک پلیٹ فارم پر30سے زائد فوڈ اسٹالز اور لائیو میوزک‘ چائنیز فوڈ کی انتہائی مزیدار اقسام سمیت بے شمار تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع میسر آیا،فیسٹیول میں متنوع ذوق اور معروف چینی کھانے پیش کئے گئے۔اس موقع پر جو اسٹالز لگائے گئے ان میں ٹفن ان کو‘ کولون‘ مسٹر ویج‘ڈپ اینڈ ڈو‘ لال قلعہ‘ کیفے بوگی‘چوپ سوئے اور مراحب کے اسٹالز قابل ذکر ہیں۔فیسٹول کے دو روزہ شام کا اختتام ایک تفریحی سیشن کے ذریعے ہوا۔پہلے دن کے میزبان احمد گوڈیل جب کہ دوسرے دن کے میزبان رافعیہ رفیق اور بلال خان تھے۔پہلے دن ریٹھ بینڈ‘ نمرا اور علی رضا نے اپنے شاندار پرفارمنس سے حاضرین کو محضوظ کیا جبکہ دوسرے دن علی اسد‘ شیری رضا اور علی رضا نے تقریب کو رونق بخشی۔فیسٹول کے شرکاء کو روایتی رقص کے علاوہ آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جبکہ کشی کی مفت سواری اور ساحل کنارے پتنگ بازی کا موقع بھی میسر آیا۔دو روزہ فیسٹول میں کھانے پینے کے سینکڑوں شائقین شریک ہوئے جنہوں نے فیسٹول میں پیش کی جانے والی ڈشوں کے ذائقے اور فیسٹول کے انتظامات کو سراہا۔اس ایونٹ کا انعقاد ایونٹ کرافٹرز نے کیا جبکہ معاونین میں 7upاور بدر ایکسپو سلوشن شامل تھے، میڈیا پارٹنر تھے ایٹھ ایکس ایم‘بیسٹ سانگس ڈاٹ پی کے‘اور جلوہ فیسٹول کے ٹکٹ پارٹنر‘یہ وہ ٹکٹس تھے جبکہ پبلک ریلیشنگ کی ذمہ داری اسٹار لنکس پی آر اینڈ ایونٹس کی تھی۔