جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی کی بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس

         جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی کی بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی المنائی کے زیرِ اہتمام بین الاقوامی ریسرچ کانفرنس کی پری کانفرنس ورکشاپ میں مختلف ممالک سے آئے ہوئے ڈاکٹرز نے صحتِ عامہ سے متعلق اپنی تحقیق پیش کی۔ ورکشاپ کے موقع پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع، جے ایس ایم یو المنائی امریکا اور پاکستان کے صدر ڈاکٹر طارق عرفان سلیمان، پروفیسر سید مکرم علی، ڈاکٹر شہاب اللہ، ڈاکٹر اعظم خان، ڈاکٹر راحت ناز اور ڈاکٹر سمیر قریشی و دیگر موجود تھے۔اس ورکشاپ میں لٹریچر سرچ اینڈ انڈونوٹ، بیسک بائیو اسٹیٹک ود ایس پی ایس ایس، اپیی ڈی میالوجی اینڈ اسٹڈیز ڈیزائن، ہیلتھ کیئر لیڈر شپ، ہیلتھ کئیر انالیٹکس، پروفیشنلزم ان پوسٹ گریجویٹ ایجوکیشن پر مقالے پیش کیے گئیے۔کانفرنس کے دوسرے روز منگل 24دسمبر ایچ ای سی کے ریجنل ریجنل سربراہ سندھ حاکم علی تالپور مہمانِ اعزازی، جبکہ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز علی شاہ مہمانِ خصوصی ہونگے۔جبکہ دی آرٹ اینڈ سائنس آف کن ٹمپر یری ریسرچ کے عنوان سے اسلام آباد سے ڈاکٹر بابر سعید خان کا مقالہ، دوہا قطر میں مقیم ڈاکٹر سید محمد علی، کیس رپورٹ رائٹنگ، آغاخان اسپتال کی ڈاکٹر ثمینہ اسماعیل، ریسرچ آرٹیکل کی تشخیص اور ریاض سعودی عرب سے آنے والی پروفیسر شازیہ مقصود ِ مایوسی کا مطالعہ، جبکہ امریکا ریاست پسلوانیا سے پروفیسر عمرانہ پاشا نے رینڈو مائزڈ کنڈولڈٹرائیلزکے حوالے سے عبوری مطالعہ کے عنوان سے مقالہ پیش کرینگے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر