یوم قائد اعظم اور کرسمس پر سکیورٹی کے مربوط انتظامات کیے جائیں،آئی جی

یوم قائد اعظم اور کرسمس پر سکیورٹی کے مربوط انتظامات کیے جائیں،آئی جی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ یوم قائداعظم اور کرسمس ڈے پر سیکیورٹی کے ہائی الرٹ اقدامات کویقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ کرسمس ڈے کی تقریبات کے موقع پر سیکیورٹی کے جملہ اقدامات پرعمل درآمد کنٹی جینسی پلان کی روح کے مطابق یقینی بنایاجائے اور اس ضمن میں سندھ بھر کے تمام چرچز/گرجاگھروں اورخصوصاً مرکزی گرجا گھروں پربائی نیم ڈپلائمنٹ کی جائے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ ممکنہ حساس علاقوں میں قائم گرجاگھروں پر پولیس کمانڈوزکوبھی تعینات کیاجائے۔علاوہ اذیں کراچی سمیت سندھ کے مضافات/دوردراز کے علاقوں میں قائم ناصرف گرجاگھروں بلکہ اقلیتی برادری کے دیگرمذہبی مقامات اور آبادیوں پر بھی غیر معمولی حفاطتی اقدامات کوانتہائی ٹھوس اورمربوط بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مرکزی گرجاگھروں پرانراورآؤٹر کارڈن جبکہ اطراف میں حصار حکمت عملی اور لائحہ عمل کے تحت سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے۔پیٹرولنگ اسنیپ چیکنگ ریکی نگرانی اور داخلی خارجی راستوں پرناکہ بندی اورسرچنگ جیسے اقدامات کومؤثر اورمربوط بنایا جائے۔آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کیں کہ مزارقائد اوراسکے اطراف میں سیکیورٹی اورٹریفک کے جملہ اقدامات کوہرسطح پرمربوط اورمؤثر بنایا جائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر