کورنگی حادثہ، موٹر سائیکل  سوار 2 بھائی جاں بحق

کورنگی حادثہ، موٹر سائیکل  سوار 2 بھائی جاں بحق

  



کراچی(کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تیز رفتار موٹر سائیکل پانی کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے میں 2 س گے بھائی جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق کورنگی انڈس چورنگی کے قریب حادثے میں جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت نسیم اور وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں ہی گھر سے صبح ملازمت پر جانے کے لیے نکلے تھے۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے لڑکوں کے والد عبدالغفارکے مطابق میرے 2 ہی بیٹے تھے جن کی عمریں 19 اور 20سال تھیں۔انہوں نے کہا کہ حادثے نے میری دنیا اندھیر کر دی ہے۔اسپتال حکام کی جانب سے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔پولیس کے مطابق دونوں لڑکوں کو22ویلرٹینکر نے کچلا تھا، یہ حادثہ پیرکی صبح سوا 8 بجے کورنگی میں پیش آیا تھا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر