ایچ ایم ڈی گلوبل نے  نوکیا C1متعارف کرادیا 

ایچ ایم ڈی گلوبل نے  نوکیا C1متعارف کرادیا 

  



کراچی(پ ر) ہوم آف نوکیا فونز،HMD Global نے Nokia C1 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جسے ہر وقت اور ہرجگہ انٹرٹینمنٹ فراہم کرنے کی غرض سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔اس کے فیچرز میں ”5.45کا ڈسپلے، مداحوں کو اْن کی پسندیدہ ویڈیوز دیکھنے اور میوزک سننے میں سہولت فراہم کرتا ہے۔کم وسائل استعمال کرنے والی ایپس اور کم  بلوٹ ویئر(bloatware) کے ساتھ آپ، آف لائن استعمال کے لیے، 3,000 گانے یا 24 گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اسٹور کر سکتے ہیں جس سے آپ کے ڈیٹا کا استعمال کم ہوجاتا ہے۔ اسی کے ساتھ تمام دن چلنے والی بیٹری i کی  وجہ سے آپ صبح سے رات تک ویڈیو دیکھ سکتے ہیں، گانے سن سکتے ہیں اور بات کر سکتے ہیں۔اس نئی پروڈکٹ کے حوالے سے HMD Global کے ہیڈ آف نیئر ایسٹ، عارف شفیق نے کہا،”ہم پاکستان میں اپنے مداحوں کے لیے Nokia C1 کو متعارف کرانے پر بہت پرجوش ہیں۔Nokia C1ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں، معیار، بھروسے اور استعمال میں آسانی کے حوالے سے،نوکیا برانڈکی اقدار موجود ہیں۔یہ پتلی ڈیوائس بے جوڑ تجربہ فراہم کرتی ہے جسے AndroidTM9 Pie (Go edition) کی طاقت حاصل ہے اور اس کا مقصد اپنے مداحوں کو سفر کے دوران زیادہ سے زیادہ اسٹوریج کی جگہ فراہم کرنا ہے۔ Nokia C1فی الحقیقت ایک منفرداور باکفایت 3G متبادل ہے جو 5.45”کی بڑی اسکرین  اور تمام دن چلنے والی بیٹری کا اشتراک پیش کرتا ہے۔‘

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...