میڈیا دنیا کو حکومت کا مثبت پہلود کھانے کیلئے ایک ذریعہ ہے، شوکت یوسفزئی

میڈیا دنیا کو حکومت کا مثبت پہلود کھانے کیلئے ایک ذریعہ ہے، شوکت یوسفزئی

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے گزشتہ روز صوبائی انفارمیشن آفس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد کا دورہ کیا اور آفس کے مختلف سیکشنز کا جائزہ لیا۔ اسلام آباد میں صوبائی انفارمیشن آفیسر سید بلال نے صوبائی وزیر کو دفتر اور کام کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ میڈیا ریاست کے چھوتھے ستون کی طرح ہے میڈیا حکومت کے لیے مسائل کی نشاندھی اور ان کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے اور حکومت کا مثبت پہلو دنیا کو دکھانے کے لیے ایک ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ عوام، میڈیا اور حکومت کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط اور خوشگوار بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے تاکہ عوام اور حکومت کے درمیان اعتماد کی فضا مزید موثر ہو سکے۔ شوکت یوسفزئی نے اسلام آباد میں صوبائی انفارمیش آفس کو مزید فعال بنانے پر انفارمیشن آفیسر کے کام کو سراہا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر