نوشہرہ،منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی، 6 گرفتار،10 کلو چرس برآمد
نوشہرہ(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کاشف ذوالفقارکے خصوصی ہدایات پرضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کاروائی جاری۔ 10کلو گرام چرس برآمد06 ملزمان گرفتار طارق خان SIتھانہ اضاخیل نے منشات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنامے زمانہ منشیات فروش عید محمد ولد شاہ ولی ساکن افغانستان حال پیر پیائی، اور عالمزیب ولد شاہ نواز خان ساکن پیر پیائی ملزمان کو کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قبضہ سے 06کلو گرام چرس برآمد کرکے مقد مہ درج رجسٹر کیا گیا۔ تھانہ اکوڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم شہزاد گل ولد ناظم خان ساکن افغانستان حال کیمپ اکوڑہ،رشید گل ولد جان گل ساکن تور ڈھیر صوابی، ابراہیم ولد قدرمحمد ساکن صوابی، عظیم گل ولد مانی گل ساکن اکوڑہ کو گرفتار کرکے ملزما ن کے قبضے سے 04کلو گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔ مزید کاروائیاں جاری ہیں۔